مصطفی آباد/للیانی کی خبریں29/9/2014

Police Arrest

Police Arrest

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) درجنوں وارداتوں میں ملوث ماجو ڈاکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار،70ہزار نقدی، کاربین،3 پسٹل برآمد، مذکورہ ڈاکیت گینگ نے دفتوہ روڈ ودیگر مقامات پر ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی، طارق بشیر چیمہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے دفتوہ روڈ پر ڈاکیتی کی نیت سے بیٹھے ماجو ڈاکیت گینگ کے سرغنہ ماجد، امجد علی رحمانی، شان علی رحمانی، فرمان علی بھٹی اور ارشد جٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 70ہزار روپے نقدی، ایک کاربین، تین پسٹل ایک ڈنڈا بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکیت گینگ نے دفتوہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی، انہوں نے 12کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ابھی مزید انٹروگیشن جاری ہے، مذکورہ ڈاکیت گینگ کے افراد دفتوہ روڈ پر راہ گیروں کو لوٹنے کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے، مذکورہ ڈاکیت گینگ کی گرفتاری پر اہلیان دفتوہ نے سکھ کا سانس لیا اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کی شرع میں واضع کمی میرا موثر گشت ہے، رات کو خود گشت کرتا ہوں ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والے دوکان میں آگ بڑک اٹھی، علاقہ میں خوف و ہراس، پولیس کی بر وقت کاروائی نے بڑے حادثے کو روک لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گیس سلنڈروں میں ری فلنگ کرنے والے دوکان میں گیس سلنڈر میں بھری جا رہی تھی کہ اچانک سلنڈر کا ڈھلن کھل جانے سے آگ بڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود افراد نے بھاگ کر جانیں بچائی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے فوری موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ کی مدد سے ریت ڈال کر آگ پر قابو پالیا گیس سلنڈروں کی وجہ سے بڑھکنے والی آگ کی وجہ سے گارڈ اور ٹی آر پر مشتمل چھت گر گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وکلاء کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی،جیل ملازمین اور وکلا کے مابین تصادم پر صحافی کوریج کر رہے تھے کہ وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرے بھی چھین لئے، فوری مقدمہ درج کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے، اراکین للیانی پریس کلب کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور میں صحافیوں پر تشددکے واقع کے خلاف للیانی پریس کلب کا مذمت اجلاس و احتجاجی ریلی صدر محمد عمران سلفی کی زیر قیادت نکالی گئی، صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی سے مذمت اجلاس و ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے پڑھے لکھے افراد کی طرف سے جاہلانہ عمل سمجھ سے بالا تر ہیں،قانون کی علامت وکلا ہی اگر قانونی کی دھجیاں بکھیریں گے تو قانون کا احترام کون کرے گا۔ہم وکلا برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اندر پڑھے لکھے جاہلوں کو نکال باہر کریں جو قانون کا احترام کرنے کی بجائے اس کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ہم جج صاحبان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے وکلا جو غنڈا گردی کے واقع میں ملوث ہیں ان کے ہاتھوں یر غمال بننے کی بجائے سخت کاروائی عمل میں لائیں، صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اگر انہیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پاکستان میں کوئی بھی شخص حق و سچ کی بات نہیں کر سکے گا اور ملک میں عملاََ جنگل کا قانون نافذ ہو جائے گا، اس موقع پر شاہد عمر، منیر احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو، زبیر احمد بھٹی،سعید احمد بھٹی، عبدالقیوم، عمر حیات، ڈاکٹر مقصوداحمد، عبدالمنان سلفی، حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، چوہدری اصغر علی،رحمت علی محسن، عمر فاروق بھٹہ ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب،ڈسٹرکٹ بار قصور، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔