مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/10/2015

Muhammad Yaqoob Nadeem

Muhammad Yaqoob Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) فوج اور حکومت ایک ہی پچ پر ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کا تحفظ کیا، حکومت ملک کو معاشی ترقی کی ان بلندیوں کی طرف لیکر جار ہی ہے ، پاکستانی قوم حکومتی کارکردگی سے نہ صرف مطمین ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوددار ،خودمختار،خوشحال پاکستان کا تحفہ دے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب و ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کی خاطر جہاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے وہیں حکومتی عوامی اقدامات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،تمام سیاسی جماعتیںاب دھاندلی کا واویلا چھوڑ کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں،وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سب سے پہلے ملکی مفادات کو مدنظر رکھیںـ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میںسردار ایاز صادق کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے ، دھاندلی کاشور وقت اور قوم کے وسائل کے ضیاع کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا، انتخابات کے ساتھ ہی اب تمام واویلا ختم ہوجاناچاہیے کیونکہ ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز درپیش ہیںجن کے پیش نظریہ سیاسی جماعتوںکے درمیان محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ غریبوں،کسانوں،محنت کشوںاورعام آدمی کی خوشحالی کا راستہ روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ،دھرنوں، توڑپھوڑ ،احتجاج اور میں نہ مانوں کی سیاست کرنیوالے ملک و قوم کی فلاح کی خاطر اپنامنفی رویہ ترک کر دیں۔ ملک کی سیاست میں عمران خان نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرلی ہیںاور گالی گلوچ کی سیاست کوفروغ دیا ،نوجوان جو ہمارا مستقبل ہیں ان کے اخلاق کو بھی تباہ کردیاہے، وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں معیشت کے فروغ ،ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔
…………………………..
…………………………..

Haji Saifullah

Haji Saifullah

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صوبائی الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے (ن) لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے ،ہمارے امیدواروں کونامکمل ووٹر لسٹیں دیں جا رہی ہیں،حکمران اور الیکشن کمیشن سن لیں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ انکی سیاسی موت ثابت ہوگا،تحر یک انصاف محاذآرائی کی سیاست نہیں چاہتی لیکن عوام کے وووٹوں پر ڈاکہ مار نے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے،تحر یک انصاف کے کارکنان بلدیاتی انتخابات میں کا میابی کیلئے گھروں سے نکلیںاور تحر یک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب کر یں ۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی عبر تناک شکست کے خوف سے (ن) لیگ نے ایک بار پھر عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کیلئے الیکشن کمیشن سے مک مکاکر لیا ہے جسکی وجہ سے پنجاب کا الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی امیدواروں سے آئین وقانون کے مطابق تعاون کی بجائے (ن) لیگ کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کمیشن پنجاب (ن) لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں کسی نے بھی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی کوشش کی تو تحر یک انصاف کے ٹائیگرز انکے ہاتھ توڑ دیں گے ۔ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانے والے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا اور قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے تحفے دینے والے حکمران کس منہ سے بلدیاتی انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ان نااہل حکمرانوں کو شر م آنی چاہیے ۔
…………………………..
…………………………..

Saeed Ahmed Bhatti

Saeed Ahmed Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ملکی ترقی و خوشحالی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا مشن ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت صدق دل سے ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف اور انکی ٹیم روشن پاکستان کا وعدہ پورا کرنے کیلئے پوری تندہی اور نیک نیتی سے کام کررہی ہے،حکومتی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ18,18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اب صرف چند گھنٹوں تک محدود ہو گئی ہےـ وزیراعظم میاں نوازشریف جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کیلئے جو اقدامات کررہے ہیںوہ قابل ستائش ہیں اور ان کی قیادت میں ملک پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پرآگے لے کر جائیں گے اور عوام کو باوقار طریقہ سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نMYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ضمنی انتخابات کی طرح بلدیاتی معرکہ میںبھی کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا دائرہ مزید وسیع کریں گی ، پاکستان مسلم لیگ(ن)خدمت کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لیکر کامیاب ہوگی،پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے لیکن تحریک انصاف ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے، عمران خان جلائو ،گھیرائو اور منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،عمران خان کا فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کامطالبہ پورا ہوگیا مگر الیکشن ہارنے کے بعد بھی دھاندلی کا شور مچاتے ہیں۔ اگر عمران خان کے مطابق 2013ء کے انتخابات میں ایاز صادق کے 53ہزار ووٹ بوگس تھے تو اس اعتبار سے ضمنی انتخابات میں ایاز صادق کو 20سے25ہزار ووٹ ملنے چاہئیں تھے لیکن 75ہزار ووٹ دے کر حلقے کی عوام نے یہ ثابت کردیاکہ 2013ء کے انتخابات میں بھی انہوں نے ایاز صادق ہی کو ووٹ دیاتھاـانہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ٹانگیں کھیچنے والے اب باز آ جائیںاور عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے سرخم کردیں یہی ملک و قوم کیلئے بہتر ہوگاـ