مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 08/08/2014

Chaudhry Zafarullah Arain

Chaudhry Zafarullah Arain

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) حکومت کو وقت سے پہلے ختم کرنے کا سوچنا جمہوری سوچ نہیں، موجودہ حکومت کا ایک برس گزر گیا اور مزید 4 برس باقی ہیں، عمران خان اس سلسلے میں صبر کریں اور اپنی پارٹی پر توجہ دیں، طاہر القادری ابھی امریکا اور کینیڈا سے آئے ہیں وہ پہلے یہاں سیاست میں حصہ لیں اور حالات کو سمجھیں اس کے بعد انقلاب کی بات کریں۔

وہ شارٹ کٹ کے ذریعے ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے وہ خیبرپختونخوا میں پورے نہیں کئے، سادگی کی باتیں کرنے والے عمران خان نے اپنی جماعت کے 22 ارکان کو پارلیمانی سیکریٹری بناکر انہیں صوبائی وزیر کا درجہ دے دیا۔

ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں ناکام ہوگئی ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال میں موجودہ صوبائی حکومت بجٹ کا 30 فیصد بھی خرچ نہیں کرسکی، اس تمام صورتحال میں عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لئے وفاق کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ پتا نہیں عمران خان سسٹم کو ڈی ریل کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) ویرانے سے 40سالہ نا معلوم شخص کی لاش بر آمد،پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے ورثہ کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کو گزشتہ روز مصطفی آباد کے قریب ایک سی این جی پمپ کے سامنے ویرانے میں پڑی 40سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملے ، 40سالہ شخص نے نسواری رنگ کی سلوار قمیض پہن رکھی تھی جو شخص سے نشئی ظاہر ہوتا تھا پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور بھیج دی، جبکہ ورثہ کی تلاش جاری ہے، اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں معلوم ہو تو رانا محمد اختر ایس آئی تھانہ مصطفی آباد کے موبائل نمبر0300-8030790پر رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) چودہ اگست کو اسلام آباد کا معرکہ فیصلہ کن ہوگا ،حکمرانوںکی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انکے دن گنے جاچکے ہیں، نواز شریف کی بادشاہت کی وجہ سے ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوںنے عمران خان کی کال پر لبیک کہہ دیاہے، اب بات صرف مڈٹرم انتخابات کے اعلان پر ہو گی ،عمران خان نے بیک ڈور ڈپلومیسی کبھی کی ہے اور نہ ہی کرینگے،ان خیالات کا اظہار چوہدری ظفر اللہ آرائیں فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے عمران خان الیکشن میں ہونے والی دھاندلی اور اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے اور صرف چار حلقوں کی گنتی کا مطالبہ کرتے رہے مگر وزیر اعظم نواز شریف اورانکے گرد موجود ساتھیوں نے کوئی پروا نہیں کی جسکی وجہ سے آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہٹ دھرمی، صوبوں کی حق تلفی اور اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔