مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر وزیر اعظم کی خاموشی مضحکہ خیز ہے دفاع وطن کے لئے وقت آنے پر ہمارے نوجوان سر پر کفن باندھ کر سرحدوں پر ہونگے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال کر رکھ دینگے ، ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین نیشنل ایڈوائزی و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وطن کا دفاع ہمارے اوپر واجب ہے حکمرانوں کی بھارت سے تجارتی رفاقت معصوم شہریوں کی قتل عام پر خاموشی کی اصل وجہ ہے پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں ہم اپنے شہیدوں کی پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے الحمدللہ ہمیں اپنی پاک افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم خیبر شکن کے ماننے والے ہیں ان کافروں کو خیبر اور خندق کی یاد دلائیں گے اور سر زمین پاک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت سر بکف آمادہ و تیار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) طارق بشیر چیمہ کے بعد تعینات ہونے والا ایس ایچ او تین روز بعد ہی تبدیل،تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو تین روز قبل تبدیل کرکے اس کی جگہ محمد ایوب گجر کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کر دیا گیا تھا جسے تین روز بعد ہی تبدیل کر دیا گیا، ڈی پی او قصور جواد قمر نے شیخ اعجاز کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نامعلوم چور دن دہاڑے بابر اقبال کے گھر سے طلائی زیورات و نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابر اقبال گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ دن دہاڑے نا معلوم چور چھت کے ذریعہ گھر میں داخل ہو کر الماریوں میں پڑا 8تولے زیور، 60ہزار روپے نقدی و موبائل فون چرا کر فرار ہو گئے، جبکہ محمد رمضان کی حویلی سے تین بکرے چوری کرنے والے محمد بوٹا، ایفی، غفور، شاہد وغیرہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چوہدری منظور اور ناصرہ میئو کی وجہ سے PP175سے پیپلزپارٹی کا نام ختم ہوتا جا رہا ہے، کارکنان کو یکسر نظر انداز کرنے اور غلط فیصلوں کی وجہ سے گزشتہ الیکشن میں انہیں کوئی امیدوار میسر نہ آ سکا، پارٹی قیادت نے حلقہ پی پی175پر خصوصی توجہ نہ دی تو یہاں پیپلزپارٹی کا نام لینا والا کوئی نہ ہو گا، سابقہ ٹکٹ ہولڈر چوہدری منظور اور ناصرہ میئو نے صرف چند منظور نظر افراد افراد کا حلقہ بنا رکھا ہے جس بھٹو کے ورکروں کی مسلسل تذلیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کارکنان مجبوراََ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ٹائون مصطفی آباد کے صدر سید ارشد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے139کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری منظور اور حلقہ این اے 138کی ٹکٹ ہولڈر ناصرہ میئو کے غلط فیصلوں اور کارکنان کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے حلقہ پی پی175سے گزشتہ الیکشن میں کوئی امیدوار نہ مل سکا تھا۔ حلقہ پی پی175میں پیپلزپارٹی و کارکنان کو منظم کرنے کیلئے آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری فوری نوٹس لیں۔