مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/10/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد اکرام وغیرہ پانچ افراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے فرار، (م) بی بی نے محمد اکرام سے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر رکھا ہے، والد الیاس کا موقف، تفصیلات کے مطابق محمد الیاس کے مطابق میں اپنی بیٹی(م) کے ہمراہ موٹر سائیکل پر امریک سنگھ آ رہے تھے کہ جیون سنگھ موڈ کے قریب محمد اکرام، محمد اکرم وغیرہ تین کس نامعلوم افراد کے ہمراہ ہم پر حملہ کر دیا اور پمپ ایکشن کا بٹ مار کر میرا بازو توڑ دیا اور میری بیٹی کو قتل کرنے کی نیت سے اغواء کرکے فرار ہو گئے، وجہ تنازعہ محمد اکرام کی شادی میری بیٹی سے ہوئی تھی جو اکثر تشدد کرتا رہتا تھا جس پر میری بیٹی نے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کیا ہوا ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے، محمد الیاس کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار نا معلوم ڈاکوئوں دو افراد سے موٹر سائیکل ، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھہ پنوی کے قریب چار نا معلوم ڈاکوئوں نے وہگل کے رہائشی اذان محمد و شیر دین سے موٹر سائیکل ،نقدی و دو موبائل فون چھین لیا اور بھاندہ کر فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ناقابل استعمال شدہ 80کلو گوشت تلف، گزشتہ روز ڈاکٹروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کر نا قابل استعما ل شدہ گوشت فروخت کرنے والے عامر علی و محمد وسیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے نا قابل استعمال 80کلو گوشت کو تلف کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہونے والے 65سالہ شخص کے وارثان کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ہلوکی کوننگڑ پھاٹک ریلوے پٹڑی سے ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہونے والے 65/70سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی جس نے سفید قمیض اور سفید چادر پہن رکھی تھی ، جس کے وارثان کی تلاش جاری ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو پولیس چوکی ہلوکی کے انچارج کرامت علی بھٹی، محرر شاہد بھٹی و کانسٹیبل ظہیر عباس کو فون نمبر03004364177پر اطلاع دے۔

PHOTO LALYANI

PHOTO LALYANI