مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/7/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اب پورے ملک میں سونامی آنے والا ہے، کیونکہ حکمران چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت اور دوبارہ گنتی کے عمل سے مسلسل گریزاں ہے، جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ انہوں نے الیکشن میں سینکڑوں کی تعداد میں پینکچر لگائے ہیں، پنکچر زدہ حکومت کسی بھی وقت دھڑن تختہ ہوسکتی ہے ، اب ملک میں شفاف اور صاف ستھرے الیکشن کمشن کی بات ہورہی ہے ، اور حکمرانوں نے خود تسلیم کرلیا ہے کہ الیکشن کمشن آزاد نہیں ، اسے خود مختاری ملنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی اب اپنی منزل پرپہنچ کرہی رکے گا ، فیصل آبا د،راولپنڈی اورسیالکوٹ میںعوام نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے،شفاف انتخاب کا مطالبہ اب تحریک بن چکا ہے ،ہم جمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن چاہتے ہیں جمہوری نظام کا قیا م شفاف اندازمیںہو۔گزشتہ عام انتخاب میںجن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ان کے ثبوت عوام کی عدالت میں پیش کردئیے ہیں ،ن لیگ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جوعوام کی رائے پرمبنی حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے ،حافظ آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس جماعت کا عوام میں مقبول ہونے کا مظہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قومی یکجہتی کیلئے امام امن کانفرنس بسلسلہ ولادت امام حسن علیہ اسلام بروز پیر15رمضان االمباک کو ہو گی، تفصیلات کے مطابق قومی یکجہتی کیلئے امام امن کانفرنس بسلسلہ ولادت امام حسن علیہ اسلام بروز پیر 15رمضان المبارک کو زنجان آباد خانوہارنی شریف میں ہو گی، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین تحریک محبت انٹرنیشنل کے مطابق امام امن کاانفرنس میں مریدین کی بڑی تعداد کے علاقہ علمائ، کرائم اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی، اہل اسلام سے شرکت کی اپیل،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حالیہ اسرائیل کی نہتے فلطینی بچوں ، عورتوں اور روزے داروں پر بمباری افسوس ناک اور عالمی امن کے ٹھیکہ داروں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام اور شرم ناک بات ہے ، جو کچھ اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں وہ ناقابلِ قبول اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے فلسطین اور کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرتی ہے اور کرتی رہے گئی کیونکہ کہ انسانی حقوق کی تنظیموں عالمی طاقتوں کی خاموشی بھی انتہائی خطر ناک اور شرم ناک ہے ، نہتے فلسطینیوں اور کشمیری مسلمان بچوںاورعورتوں کے قتلِ عام کی جتنی بھی مذہمت کی جاے کم ہے کیونکہ بھارت اور اسرائیل دونیا کے خطرناک ترین دہشت گرد ملک ہیں۔