مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/03/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد نعیم کو زندہ جلائے جانے والے افراد نشان عبرت بنایا جائے،درندگی کی انتہائی کرنے والے انسانیت کے نام پر کلنک ہیں، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی مذمت، تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں زندہ جلانے والے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی محمد نعیم کو زندہ جلائے جانے کا واقع بد ترین دہشت گردی ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے، دہشت گردوں کا مقصد تفرقہ و افرا تفری پھیلانا ہیں، ایسے اقدامات کرنے والے بھی ان کے الہ کار ہیں، جو کسی بھی معافی اور رعائیت نہیں بھرتی جائے گی، پاکستان کے قانون نافظ کرنے والے ادارے و آزاد عدلیہ ملوث افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں،ان خیالات کا اظہارا یم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی،سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ محمدعمران سلفی، سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ،قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق،جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO لاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغرعلی، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، پاکستان تحریک انصاف انصافینیز کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری ،رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ، رہنما تحریک انصاف مسزمسعود احمد بھٹی، ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی این اے138ناصرہ میئو، سماجی رہنما چوہدری ہاشم علی خاں، رہنما تحریک انصاف این اے138حسن علی خان، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری، سابقہ ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی پی پی 175 سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ منیر احمد قصوری، ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیازخاں، سابقہ ناظم رمضان مستانہ، سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن رائو مظہر حیات خاں،جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور ریحان چوپڑا، سماجی رہنما فاروق احمد خان، افتخار احمد سندھو ، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہریٰسین خاںایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عمر فاروق بھٹہ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ ودیگر رہنمائوںشدید مذمت کرتے ہوئے کیا، رہنمائوںکی بڑی تعداد نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مقتول کے ورثہ کے ساتھ ہیں،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کی محمد نعیم شہید کے گھر آمد، محمد نعیم اور نعمان بابر کے قاتلوں کو قوم کیفرکردار پر دیکھنا چاہتی ہے، مختلف تی وی چینل کی ویڈیو ، تصاویر سے قاتلوں کی شناخت کی جانی چاہئے، ہم نے لوگوں کو جلاتے ہوئے دیکھا یہ آج تک نہیں دیکھا کے جلے ہوئے لوگوں کو چوکوں میں لٹکایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد نعیم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ محمدنعیم کو پولیس سے چھین کر قتل کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے حقائق معلوم کریں کہ کون لوگ تھے جن سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا، ان کا بھی ٹرائل کیا جانا چاہئے، طاقت کے بل بوتے پر قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کو خود ان کے پاس آنا چاہے، مسیحی قیادت کو بھی ان کے پاس آنا چاہئے، کوٹ رادھاکشن کے معاملے میں 150علما کاوفد ان کے پاس گیا تھا، جس طرح پر امن طریقے سے محمد نعیم کا جنازہ ہوا ہے اس سے یہ بات دیکھی جا سکتی ہے کہ یہ لوگ امن چاہتے ہیں، اس وقت ہر شہری دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے اگر اس طرح سے گہرائو جلائو شروع ہوا تو ہم کس طرف جائیں گے،ہم حکومت سے انصاف چاہتے ہیں،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو انسانوں کا زندہ جلانا ا س پر جتنا بھی ماتم کیا جائے کم ہے یوحنا آباد میں مسیحوں نے جو انسانیت سوز زندہ مسلمان حافظ ْقرآن مسلمان نو جوانوں پر کیا ہے اس پر انسانیت کیا حوانیت بھی شرما گئی ہلاکو خان بھی اپنی قبر میں بیٹھا شرما رہا ہوگا کہ میں نے بغداد میں انسانوں کی کھوپڑیوں کے مینار بنائے تھے لیکن انھیں قتل کرنے کے بعد لیکن یوحنا آباد میں زندہ انسانوں کو جلایا اس کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہٹلر بھی یہودیوں کو اسطرح زندہ نہیں جلایا کرتا تھا۔ آئین پاکستا ن ہر شہری کو جانو مال کا تحفظ فراہم کرتا ہے یہاں ریاست اپنے ہی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی کیونکہ یہ تمام واقعات پولیس کی موجودگی اور سامنے رونما ہوئے کیونکہ پولیس ایک ریاستی ادارہ ہے جو اپنی ذمہ دارویوں کو ادا کرنے میں مکمل نا کام رہا ۔ کیونکہ پولیس پنجاب حکومت کا ادارہ ہے جوآئین شکنی کا مرتکب ہوا ہے ۔ اسطرح حکومت پنجاب آئین شکنی کی مرتکب ہوئی ہے اس لئے جسطرح جنرل مشرف کے خلاف کے تحت آئین شکنی کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے اسی طرح حکومت پنجاب کے خلاف بھی آرٹیکل 6کے تحت عدالت میں کیس چلایا جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف صاحب کالا کورٹ پہن کر عدالت میں جائیں گے جس طرح میاں صاحب سپریم کورٹ میں میموگیٹ میں گئے تھے۔ لیکن وہ ایسا اس لئے نہیں کریں گے کہ پنجاب میں میاں صاحب کے چھوٹے بھائی کی حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار آپ پاکستان مسلم لیگ قصور کے سنیئر نائب صدر منیر احمد قصوری نے یوحنا آباد میں مظاہرین کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے نوجوان محمد نعیم کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News