مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/9/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غیر مسلم ممالک پروپگنڈا کرکے جہاد کو دہشت گردی ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جہاد مسلمانوں کی اصلاح کا سب سے بڑا زریعے ہے، آج مسلمان فرقہ پرستی، کرسی، مسجدوں اور سیاست کے نام پر لڑ رہے ہیں،باہمی لڑائیاں ہماری تباہی و بربادی کا سبب ہیں۔

امت مسلمہ آپس کی لڑائی ختم کرکے اسلام کے دشمنوں سے جہاد کریں، پاکستان میں جاری فساد کو فوری ختم کیا جانا چاہئے، انڈیامیں 28کروڑ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ، امت مسلمہ کو ان کی آواز بنا کر انہیں مظالم سے نجات دلانی چاہئے، اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے انقلاب نہیں آئے گا، ناچ گانوں سے انقلاب نہیں بے حیائی آتی ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نفسا نفسی کے دور میں مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلمان باہمی اختلافات بھلا کر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس نفسا نفسی کے دور میں شہید کی زندگی ہمارے مشعل ہے، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے نواحی گائوں وڈانہ میں محمد عدنان شہید کی غائبانہ نماز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ عبدالمنان اور نعیم سلفی نے اپنے اپنے بیٹے اسلام کی سر بلندی کیلئے وقف کرنے کا اعلان بھی کیا، جبکہ تقریب سے ضلعی امیر محمد اشفاق بھائی،حافظ سیف اللہ قصوری، حاجی احمدنے شہید کے درجات ، اسلام اور جہاد کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چیئر مین عمران خان کسی ایک صوبے کے نہیں بلکہ پورے پا کستان کی نمائندگی کرتا ہے ،عمران خان وفاق کی علامت ہے وہ پاکستان کا قومی ہیروہے اور انٹرنیشنل لیڈر ہے جسکو ساری دنیا جانتی ہے جس کی پہچان صرف سیاست ہی نہیں سچائی اور بہادی بھی ہے ، کراچی کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جو کسی غیر اللہ سے نہیں ڈرتا اور نہ وہ مغربی طاقتوں کا پیروکار ہے وہ ہمیشہ اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتا ہے پاکستان اور پاکستانی عوام نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر جہدوجہد کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدعظم کے بعد عمرن خان پاکستان کا وہ واحد لیڈر ہے جس پر ہر مکتبہ فکر کے لوگ ڈاکٹر ، انجینئر،سائنسدان ، عالم ، مفکر،سٹوڈنٹ ، پروفیسر،بیرانِ ممالک پاکستانی،وکلا برادری محبِ وطن صحافی،اینکر ،دانشور، اور سول سوسائٹی کا عتماد ہے اور سب کے سب شعور رکھنے والے عمران خان کے ساتھ ہیں ، آزادی مارچ میں شامل ہو کر سب نے ثابت کردیا ہے کہ ہر محبِ وطن پاکستانی ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے اور کرپٹ حکمرانوں سے ملک کو پاک کرنا چاہتا ہے ، ملک میں بیروزگاری قتل و غارت ،مہنگائی اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کو تبا و برباد کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چار نا معلوم ڈاکو واجد علی سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار، پنچر موٹر سائیکل پھینک کر فرار ، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق محلہ چوہدریاں والا کا رہائشی واجد علی اپنے125 موٹر سائیکل پر مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ روہی پیر کے قریب چار نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل نقدی و موبائل فون چھین لیا اور اپنی 125موٹر سائیکل پنچر چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سینئر ہیڈماسٹر حافظ عزیز الرحمن کی ریٹائرمنٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول عظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اساتذہ، عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں گریڈ20 میں تعینات واحدسینئر ہیڈماسٹر حافظ عزیز الرحمن کی ریٹائرمنٹ سے گورنمنٹ ہائی سکو ل اور محکمہ تعلیم عظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ گریڈ 20 میں ہونے کے باوجود سکول میں کبھی بھی کسی ملازم سے امتیازی سلوک نہیں کیا۔ ریٹائرمنٹ کے دن تک سکول کی فلاح و بہبود کے لئے عام ملازم کیساتھ مل کر کام کرنے میں کبھی بھی عار محسوس نہیں کیا۔سکول کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لی اور ان کے حل کرنے کے لئے دن رات کام کیا۔دو ہزار سے زائد طلبہ کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی کاوش کیساتھ اپنی تنخواہ سے بھی رقم خرچ کی۔ طلباکی لاہور بورڈ میں آن لائن رجسٹریشن سے لے کر مختلف کلاسوں میں پڑھانے تک طلبہ کی مسلسل رہنمائی، اساتذہ کے لئے کئی سال سے التواء میں پڑے ہوئے سٹاف روم کی مرمت و دیگر کام ان کے مختصر مدت میں کام کرنے کا ثبوت ہیں۔محمد افضل شاہین ، محمد رمضان ،محمد طیب خلیق سمیت عوامی وسماجی حلقوں طلبہ ، والدین نے سینئر ہیڈ ماسٹر حافظ عزیز الرحمن کی39 سالہ شاندارتدریسی و انتظامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فرشتہ صفت انسان مدتوں بعد ہی ملتے ہیں۔

LALYANI

LALYANI