مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) وڈانہ کا اکٹھ مخالفین کی نیدیں حرام کرنے کیلئے کافی ہے، 31اکتوبر کو فتح شیر کی ہو گی،کامیابی حاصل کرکے بتا دیں گے کہ خدمت کیا ہوتی ہے، ہم نے یونین کونسل چڑیوان میں گزشتہ پانچ سال عوام کی چوکیداری کی ہے، ہماری مخالفین نے گزشتہ 25سال میں کچھ نہیں کیا، مخالفین کے اوچھے ہتکنڈوں کو عدالتوں نے رد کر دیا ہے، انشا اللہ 31اکتوبر کو عوام کی عدالت سے بھی رد کر دئیے جائیں گے، خالی نعرے اور نوابی پن ووٹروں کو خرید یا ڈرا نہیں سکتا، 31اکتوبر کو قبضہ مافیا کو شکست دیں گے، 31اکتوبر کو مخالفین کو ایسے ذبحہ کریں گے جیسے قربانی کے بکرے کو، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 10چڑیوان زبیر احمد خاں نے وڈانہ میں اپنی حمایت کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمختلف برادیوں کی نمائندہ شخصیات چوہدری ہاشم علی خاں، حاجی احمد دین، حاجی غلام محمد، سلیم ، بابا بشیرم حاجی لطیف، محمد جاوید ، پرویز مسیح، عبدالرشید، صادق، محمد شمع، محمد سلیم پاڈا، جمشید مغل، حافظ شفیق، ذوالفقار علی بھٹو، سلیم فوجی ، منشا ودیگر شخصیات سے بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وڈانہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کا عزم کیا۔ عوام کی بے لوث محبت ہمارا سرمایہ ہے اسے کبھی ضائع نہیں ہونے دیں گے، عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے،نصیر احمد خاں نے کہا کہ آج کے اکٹھ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن وڈانہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، وائس چیئرمین شب وڈانہ کا حق تھا، ہم نے یونین کونسل چڑیوان میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے، اہلیان وڈانہ ایک بار موقع دیں اگر آپ کے مسائل حل نہ کر سکے تو آئندہ ووٹ نہیں مانگے گے، عوام 31اکتوبر کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں، عبدالوحید خاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کراچی میں امن قائم کر دیا، پنجاب سے غنڈا گردی کا خاتمہ کر دیا اور ہم یونین کونسل چڑیوان میں کسی کی غنڈا گردی نہیں چلنے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے، عوام 31اکتوبر کو کتاب پر مہر لگائیں گے ، ہماری یونین کونسل سے تحریک انصاف کا سابقہ ضلعی جزل سیکرٹری ن لیگ کے ٹکٹ پر جبکہ تحریک انصاف کا ضلعی صدر مسلم لیگ ن کے بندے کو وائس چیئرمین لیکر الیکشن لڑ رہا ہے، ہم یونین کونسل چڑیوان سے کامیابی حاصل کرکے انسانیت کی خدمت کریں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام(ف) کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 10چڑیوان ندیم اخترمیئونے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقابلہ سرمایہ داروں کے ساتھ ہیں، حلقہ کے غریب عوام، پسا ہوا طبقہ، دینی و تبلیغی اور خاموش ووٹروں کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے جو 31اکتوبر کو کتاب پر مہر لگا کر بڑے بڑے برج الٹا دیں گے، کامیابی حاصل کرکے غریب بچیوں کی شادیاں، غریب کا فری علاج، انصاف کی فراہمی، شریعت کا نفاذ اولین ترجیحات ہوں گی، وڈانہ کے عوام کو سبز باغ دیکھانے والوں نے اپنے دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جو آج تک اپنے دیہات کے مسائل نہیں کر سکے وہ وڈانہ کو کیا دیں گے، یونین کونسل چڑیوان کی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے جس کا اظہار 31 اکتوبر کو کرنا باقی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی کے حق میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کی ریلی، اہلیان یونین کونسل دفتوہ 31اکتوبر کو شیر پر مہر لگاکر ہمیں کامیابی کریں انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، ، سید طیب حسین رضوی، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 3دفتوہ سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی کے حق میں اہلیان یونین کونسل دفتوہ نے سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی اور وائس چیئرمین محمد اشرف کی تصاویر والے فلیکس اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا سے مسلم لیگ ن کے امیدوران سید طیب حسین رضوی اور محمد اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر سید طیب حسین رضوی نے کہا کہ اہلیان دفتوہ کی محبت میرے لئے سرمایہ ہیں، کامیابی حاصل کرکے انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا، عوام 31اکتوبر کو شیر پرمہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں، کیونکہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، مہنگائی ، بیروز گاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا او۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی سہیل قمر سندھو ، محمد جمیل سندھو کی پھوپھی اور ناصر سندھو کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسنیئر صحافی سہیل قمر سندھو ، محمد جمیل سندھو کی پھوپھی اور ناصر سندھو کی والدہ کی وفات پرشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی ,،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید،محمد راشد مہناس، محمد بوٹا ساگر ودیگر صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔۔