مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/9/2014

Hassan Farooq Chaudhry, Press Club

Hassan Farooq Chaudhry, Press Club

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مظلوم کو انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میرے دروازے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کو انصاف کی فراہمی اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں. ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن نے پریس کلب للیانی کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی، شاہد عمر، الیاس ملک، جمیل سندھو، زبیر بھٹی، عبدالقیوم، حافظ طاہر اقبال، عبدالمنان سلفی ، ارشد علی شامی و دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد شامل تھی،چوہدری حسن فاروق گھمن نے مزید کہا کہ ایس ایچ او حضرات کو تلقین کی ہے کہ وہ مقدمات کا اندراج کر کے سائلین کی داد رسی کریں۔ کوئی ایس ایچ او یا تفتیشی عوام کے جائز مسائل کے حل میں لیت و لعل سے کام لے اورعوام کا م انصاف فراہم کرنے کی بجائے اس میں رکاوٹ بنے تو فوری طور پر حل مجھے اطلاع کریں، ان کا سخت احتساب کروں گا۔ عوام پولیس سے انصاف کی متقاضی ہے، پیشہ ورانہ امور میں بد دیانتی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، پاکستان میں پولیس وہ واحد ایجنسی ہے جو کہ چوبیس گھنٹے عوام کی دسترس میں ہے اور عوام پولیس سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں اور داد رسی کی توقع لیکر ان کے پاس آتے ہیں اس لئے پولیس افسران محکمانہ وقار اور اپنی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کو بہتر سے بہتر طریقہ سے ڈیل کریں اور ان کے مسائل اور شکایات کو دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار نا معلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اللہ وسایا سے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا تاجر اللہ وسایا اپنی موٹر سائیکل پر سوار لاہور سے واپس آ رہا تھا کہ للیانی ٹول پلازہ کے قریب چار نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے نقدی و موبائل فون چھین کرتشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عمران خان نے جھوٹ کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے اور وہ ”الزام خان ” بن کر سامنے آئے ہیں۔پاکستانی عوام اگلے دس الیکشنز میں بھی” الزام خان” کو اپنا لیڈر منتخب نہیں کریں گے۔عمران خان اور طاہر القادری کرسی کے لالچ میں اندھے ہوچکے ہیںسیلاب میں طاہر القادری اور عمران خان کی طرف سے انسانی جانوں اورقیمتی املاک کے نقصان کے باوجودسیاسی مقاصد کے لئے دھرنے کا ڈرامہ جاری رکھنا انسانیت کے جذبے سے عاری پن کی دلیل ہے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی بھی مشکل وقت میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے’جب سے صوبے میں سیلاب کی آفت آئی ہے خادم اعلیٰ مسلسل دن رات سیلابی علاقوں کے دورے کرکے عوام کے دکھ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب بھر میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے’ مشکلات اور آزمائش کی ان گھڑیوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔بہروپیوں کے جھوٹ سن سن کر عوام کو ان سے گھن آنے لگ گئی ہے۔ اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے دوررس اقدامات کئے اور تقریبًا ڈیڑھ سال کی محنت کے بعد اس کے مثبت اثرات نمایاں ہونے ہی لگے تھے کہ بعض اندرونی وبیرونی طاقتوں کی سازشوں سے نادان سیاست دانوں نے دھرنا سیاست کے ذریعے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا۔ اب تک ملکی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور نامعلوم مزیدکتنا نقصان اور ہوگا۔دھرنوں اور احتجاج کے لئے جو انوکھا انداز اختیار کیا گیا ہے ‘ اس نے اسلامی اخلاقیات اور مشرقی اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے اور یہ وقت دھرنوں کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنے اور انہیں بحال کرنے کا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بھلا کر حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔