مصطفی آباد/للیانی کی خبریں9/10/2014

Farooq Ahmad Khan

Farooq Ahmad Khan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گونگے بہرے شخص کی بیوی تین بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار، مختاراں بی بی نے جمیل بلوچ کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرکے نا جائز بچی کو بھی جنم دیا ہے، سسر کا الزام، تفصیلات کے مطابق محمد علی کے مطابق میرے گونگے بہرے بیٹے محمد نواز کی شادی چند سال قبل نواحی گائوں کلیاں میں ہوئی تھی جس میں ان کی تین بچے بھی ہیں۔ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا کچھ عرصہ قبل ایک پنچائت میں فیصلہ کیا گیا کہ محمد نواز اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کلیاں میں ہی رہے گا، محمد نواز کے والد محمد علی نے الزام لگایا ہے کہ چند روز قبل جمیل احمد بلوچ نے رمضان اور رانی بی بی سے ہمشوارہ ہو کر میری بہو مختاراں بی بی کو ساتھ لیکر فرار ہو گیا ہے جس کا تا حال علم نہیں ہو سکا، محمد علی نے الزام لگایا ہے کہ مختاراں بی بی اور جمیل بلوچ کے درمیان نا جائز تعلقات تھے جس کے نتیجہ میں ایک بچی پیدا ہوئی تھی جس کی پرورش رانی بی بی کر رہی تھی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں جرائم پیشہ افراد کو نت ڈالنے والا ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ تبدیل ،نئے تعینات ہونے والے ایوب گجر نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی ، ڈاکیتی و راہزنی کو کنٹرول کرنے والے و جرائم پیشہ افراد کو نت ڈالنے والا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی طرف سے ایک ماہ کی چھٹی پر جانے کی وجہ سے ایوب گجر نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ایوب گجر کیلئے سب سے بڑا چیلنج منشیات فروشی ، ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں کمی کو بر قرار رکھنا ہی ہو گا۔ انہیں منشیات فروشوں و جرائم پیشہ افراد خلاف کاروائی مزید سخت کرنا ہو گی تا کہ جرائم پیشہ افراد سر نہ اٹھا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی حکمرانی کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ بھارتی فوج کی جارحیت غیر اعلانیہ جنگ کے مترادف ہے، منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر پاکستانی آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ نے مودی انتظامیہ کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کبھی پاکستان میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر لاکھوں افراد کو بے گھر کر کرکے کروڑوں روپے نقصان کر دیتا ہے، کبھی پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی بلا اشتعال فائرنگ و بمباری کرکے بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیتا ہے، جب تک بھارتی غنڈا گردی کا منہ توڑ جواب نہ دیا ہے یہ مکار دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ ئے گا۔ پاکستانی حکمرانوں کی بزدلی نے بھارت کے حوصلے بلند کر دئیے ہیں۔ پاکستانی عوام بھارت کے مضموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دے گی۔