مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ 1010 گرام چرس بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر چوہدری اشرف نے مصطفی آباد میں چھاپیہ مار کر الیاس بٹ نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1010 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عارف میموریل ہسپتال کی غلط رپورٹ نے مقامی صحافی کے بیٹے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، شوکت خانم و چلڈرن ہسپتال کی رپوٹوں میں شوکر لیول خطر ناک حد تک پہنچ گیا، مقامی صحافی عبدالقیوم کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی عبدالقیوم نے اپنے 11 سالہ بیٹے فاہد کا جون میں پیشاب ٹیسٹ کروایا تھا جس میں شوگر لیول نارمل بتایا گیا تھا، بچے کی طبیعت دن بدن خراب ہونے کی وجہ سے عبدالقیوم نے اپنے بیٹے کے ٹیسٹ شوکت خانم اور چلڈرن ہسپتال سے کروائے جس کے مطابق شوگر لیول خطر ناک حد تک پہنچ گیا، عبدالقیوم نے کہا کہ اگر رپورٹ بر وقت مل جاتی تو مرض کا بر وقت علاج ہو جاتا مجھے عارف میموریل ہسپتال کی لیبارٹری کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں،