مصطفی آباد /للیانی کی خبریں 05/05/2015

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار) پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے خواتین سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج، حملہ آوروں نے پولیس سے گرفتار ملزمان چھین لئے، سرکاری گاڑی کی سکرین توڑ دی،قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قاسم اے ایس آئی عنایت اے ایس آئی، مشتاق احمد اے ایس آئی دیگر ملازمین کے ہمراہ بستی سلامت پورہ مقدمہ نمبر272کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور ملزمان حسن، اکرم اور سجاد کو گرفتار کر لیا، جس پر مشتاق احمد، مصور علی، سجاد علی، سلیم احمد،وسیم اکرم و سات اٹھ کس نا معلوم افراد و تین خواتین نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور گرفتار ملزمان کو زبردستی پولیس سے چھڑوا لیا، اور اینٹ مار کر سرکاری گاڑی کی سکرین توڑ دی اور پولیس کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے427/186/506/224/225کی دفعات کے تحت قاسم خاںاے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفتوہ کا رہائشی منشیات فروش ٹول پلازہ مصطفی آباد سے گرفتار ایک کلو دس گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق سپ انسپکٹر محمد اشرف نے ٹول پلازہ مصطفی آباد پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ دفتوہ کے رہائشی منشیات فروش مشتاق احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو دس گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مین بازار مصطفی آباد میں درزی کی دوکان کرنے والا کلیاں کا رہائشی محمد عرفان تین روز سے لا پتہ،والد کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق کلیاں کے رہائشی اذان علی میئو کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق میرا بیٹا مین بازار مصطفی آباد میں درزی کی دوکان کرتا تھا جو اتوار کی صبح گھر سے دوکان پر آیا اور تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے محمد عرفان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف کی دھاندلی کیخلاف کوشش رنگ لے آئی، فیصلہ تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے عمران خان نے جن چار حلقوں کے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ان میں سے ایک حلقے سے تحریک انصاف سر خرو ہوئی ہے، دھاندلی کی شکایات کا تمسخر اڑانے والے منہ چھپاتے پھرتے ہیں، دو بڑی جماعتوں کے اقتدار اقتدار کا کھیل شروع کر رکھا تھا جسے تحریک انصاف نے ایک طویل جدوجہد کے بعد ختم کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار یوسی 34میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اصغر علی گجر، علی نوید بھٹی، ملک نسیم اکبر، عمران نزیر،ساجد خان، شیخ ذیشان، ناصر،بھائی شکیل نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ این اے 125میں دوبارہ الیکشن تحریک انصاف کی جیت ہے، اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ الیکشن 2013دھاندلی زدہ تھا اور مسلم لیگ ن جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی، اب مسلم لیگ ن کو اخلاقی طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہئے، وزیر ریلوے سعد رفیق سے دو سالہ دور اقتدار کی مراعات جرمانے کے ساتھ وصول کی جائیں،