مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/04/2015

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ٹریلر و ایک لاکھ روپے نقدی بھی جل گئی، واجد خاں کراچی سے مصطفی آباد لکڑی کا سامان لیکر آیا تھا کہ پٹرول پمپ کے قریب موڑ کاٹ رہا تھا کہ بجلی کی تاریں نیچی ہونے کی وجہ سے زد میں آ گیا، تفصیلات کے مطابق واجد خاں اپنے ٹریلر نمبری TLD110پر لکڑ ی کا سامان کراچی سے مصطفی آباد لایا تھا سامان اتار کر کوئیک سی این جی پمپ سے موڑ کاٹ رہا تھا کہ بجلی کی تاریں انتہائی نیچی ہونے کی وجہ سے زد میں آ گیا جس سے ٹریلر کو آگ لگ گئی، جس سے ٹریلر اور ٹریلر میں موجود نقدی ایک لاکھ روپے جل کر خاک ہو گئی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نصراللہ بھٹی، عمران عاصم علوی ،چوہدری ناضر حسین کے انتقال پر اظہار افسوس و دعائے مغفرت،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسنیئر صحافی ضیاء شاہد کے داماد عمران عاصم علوی، سنیئر صحافی طارق محمود جٹ کے والد چوہدری ناضر حسین اور صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے قریبی عزیز نصراللہ بھٹی کی اچانک وفات پر شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو، سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ملک محمد تبارک کی طرف سے ڈیفنس فوڈ سوسائٹی صاف پانی کا ٹیوب ویل و فری ڈسپنری بنانے کا اعلان،ٹیوب ویل چند ہفتوں میں کام شروع کر دے گا اور عوام کو وافر مقدار بلا تعطل پانی ملے گا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فوڈ سوسائٹی کے صدر ملک محمد تبارک نے سوسائٹی میں ہمراہ ممبران کے اور معززین و اہلیان سوسائٹی کے ساتھ ایک میٹنگ میں کے موقع پر کہا کہ ڈیفنس فوڈ سوسائٹی عوام الناس کیلئے پینے کے صاف پانی کا ٹیوب ویل لگوا رہے ہیں،جو کہ چند ہفتوں میں کام شروع کر دے گا، اور وافر پانی بلا تعطل ملے گا اور مزید فری ڈسپنسری مستقل بنیاد پر مستند ڈاکٹر مریضوں کا علاج کریں گے، اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔