مصطفی آباد/للیانی : پی ٹی آئی نئے پاکستان کا ٹریلر خیبر پختونخواہ میں چلائے ، پاکستان بھی سیاسی استحکام سے خطے کے دیگر ممالک کی طرح ترقی کر سکتا ہے، ملک کو صرف اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر ہیجان پیدا کر دیا ہے۔ بھارت میں بھی عام آدمی پارٹی احتجاجی سیاست کے مائنڈ سیٹ سے نہیں نکل سکی جس پر عوام نے اسے مسترد کر دیا۔ عمران خان طوفان بدتمیزی کی بجائے نوجوانوں کی تربیت کریں ، نعرے لگانے سے کوئی نہیں جاتا، جو انقلاب شیخ رشید نے لانا ہے وہ کیا انقلاب ہوگا ، ملک میں ایک درجن گروپس ایسے ہیں جو پی ٹی آئی سے بڑے جلسے کرسکتے ہیں ، عمران کا احتجاج ریکارڈ ہوچکا ہے وہ دھرنا ختم کریں، ان خیالات کا اظہارسنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، انقلاب لانے والے عام آدمی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے، پنجاب ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں اب بھی کئی اعتبار سے بہتر ہے۔ معاشرے میں پسے ہوئے طبقے کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے،مسلم لیگ نے ملازمین کی بہتری کاایجنڈا بجٹ میں بھی شامل کیا ہے، پاکستان میں بندوق اور ڈنڈے کا انقلاب نہیں آسکتا، انقلاب صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتا ہے، اسلام آباد کے دھرنے اب دھرنیاں بن چکی ہیں۔ وزیر اعظم کا استعفیٰ لینے کے لئے آنے والے اپنے 34 ساتھیوں کا استعفیٰ دے کر چلے گئے ہیں۔ عمران خاں گالیاں دینے کی بجائے مہذب زبان استعمال کیا کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خاں عوام کو نئے پاکستان کا صرف جھانسہ دے رہے ہیں۔ فوج اور پولیس کو دھرنے میں شامل ہونے کی دعوت دینا بغاوت کے مترادف ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل کے بھائی محمد آصف مغل کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل کے بھائی محمد آصف مغل کے ہاں بیٹے کی ولادت پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیاز، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں، صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی، سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی سلیم شہزاد میئو ودیگرسیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔