مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نمائشی رمضان بازار شروع کر دیا گیا، عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے حکومت کو ٹیکہ لگانے کی تیاریاں، ہر سال رمضان بازار کی آڑ میں لاکھوں روپے کے بل پاس کروا لئے جاتے ہیں ،سخت شرائط نے آٹے چینی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا، رمضان بازار کو شہر کی طرف لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں رمضان بازار آبادی کی بجائے دوسری طرف لگا دیا گیا، جس کی وجہ سے عوام کا رجحان نہ ہونے کی وجہ سے رمضان بازار میں خریدار نظر نہیں آتے، سٹال کیلئے کرایہ پر حاصل کئے گئے سامان کا کرایہ لاکھوں روپے حکومت سے وصول کر لیا جاتا ہے، اور ضلع بھر کی انتظامیہ تمام کام چھوڑ کر رمضان بازار کی حد تک ہی محدود ہو جاتی ہے، اکثر افسران رمضان بازار کی بجائے مختلف ڈیروں اوربیٹھکوں میں سو کر چلے جاتے ہیں اور حاضری رمضان بازار میں شو کی جاتی ہے، اہلیان علاقہ کے مطابق اگر ضلعی انتظامیہ واقعی ہی عوام کو ریلیف مہیا کرنا چاہتی ہے تو رمضان بازار کو شہر کی طرف منتقل کیا جائے جہاں پر عوام کا رجحان ہو تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کرنا ممکن ہو سکے، سٹال لگانے والوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ہمیں زبردستی رمضان بازار میں سٹال لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے اگر ہم سٹال نہ لگائیں تو ہمیں مختلف بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے، ہم رمضان بازار میں سٹال لگانے پر امادہ نہیں ہیں کیونکہ یہاں پر گاہک نہ ہونے کے برابر ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) قبضہ مافیا نے روہی نالہ پر پختہ تجاوزات کھڑی کر کے روہی نالے کا بڑا حصہ بند کر دیا ۔سیوریج کا پانی داخل ہونے سے قریبی بستی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی۔متعدد بار شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی اہلیان مصطفی آباد کیلئے باعث تشویش،وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آبادسے سیوریج اور برساتی پانی کے نکاس کے لیے استعمال ہونے والا مین روہی نالہ جو سرہالی روڈ سے ہوتا ہوا گرجا گھر بائی پاس سے گزرتا ہے متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے قبضہ مافیا کی اماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ قبضہ مافیا نے 20فٹ چوڑے روہی نالہ میں مٹی ڈال کر بند کر دیا ہے جو کہ پانچ فٹ سے بھی کم ہو گیا ہے، قبضہ مافیا نے روہی نالے پر پختہ مکانات تعمیر کر رکھے ہیں ۔سیوریج اور برساتی پانی کے نکاسی بند ہونے کی وجہ سے قریبی آبادی جوہر کا نقشہ پیش کر رہی ہے، جو اہل علاقہ کو مختلف خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے، اہلیان مصطفی آباد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون سے شروع ہونے سے قبل روہی نالہ واگزار کروایا جائے تاکہ رہائشی علاقہ ڈوبنے سے بچ سکے، اگر فوری کاروائی نہ کی گئی تو برسات میں علاقہ ڈوب جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے بھائی عبدالرحمن کی منگنی محمد علی کی صاحبزادی سے انجام پا گئی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے بھائی عبدالرحمن کی منگنی محمد علی کی صاحبزادی سے لاہور میں انجام پائی، جس میں خوشی محمد کمبوہ، محمد شفیق، ڈاکٹر رفیق، محمد اکرام، محمد اکرم، قربان علی، بابا فتح محمد ودیگر رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔