مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/07/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی ن لیگی قیادت کی تربیت کا نتیجہ ہے،سلمان حنیف خاں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے نا اہل قرار دیا جانا چاہئے، واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں،ن لیگی ایم این اے کو نا اہل کیا جائے، فوری مقدمہ درج کیا جائے، سیاسی و سماجی رہنمائوں کا اظہارخیال، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کی طرف سے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن مصطفی آباد محمد ریاض کے ساتھ بد تمیزی کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کے معاملے پرسابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو سرکاری کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، ہم اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف ایس ڈی او پر ہونے والے ظلم کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے ، رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے کہا کہ اگر منتخب نمائندے قانون کا احترام نہیں کرے گا تو کون کرے گا، یہ کھلی غنڈا گردی ہے شدید مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر منیر احمد بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے نمائندوں کو غنڈا گردی کی تربیت دے رکھی ہے ،مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلمان حنیف خاں کو نا اہل قرار دیکر فوری مقدمہ درج کیا جائے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے کہا کہ اگر ایس ڈی او کی کوئی غلطی تھی جو ایم این اے کو اعلی حکام کو مطلع کرنا چاہئے تھا ہم ایسے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت واقع کا فوری نوٹس لے اور ایس ڈی او کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے بلا تفریق قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) چوری و ڈاکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطر ناک اشتہاری نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کریں، محمد منشا، شوکت و حیدر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں رائے کلاں کے رہائشی محمد منشا، شوکت وغیرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوری و ڈکیتی کی درجنوںوارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم الطاف عرف تابو نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے آئے روز ہمارے گھروں میں زبردستی داخل ہو کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراپھیلانا معمول بنا رکھا ہے، ہم نے پولیس کو بھی درخواستیں دے رکھی ہیں، ملزم اشتہاری پولیس کیلئے بھی چیلنج بنا ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کے چند با اثر افراد اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ گرفتار نہیں ہو رہا، ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) یونین کونسل دفتوہ، ستوکی، میر محمد ہماری پہچا ن ہیں، آئندہ الیکشن میں ان یونین کونسلوں میں حصہ لیکر مثبت اور تعمیری سیاست کریں گے، ان خیالات کا اظہار امیدواران برائے یونین کونسل دفتوہ، ستوکی اور میر محمد جاوید بھٹی، عامر بھٹی اور عثمان بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتوہ ستوکی میر محمد مسعوداحمد بھٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ہم بھی ان یونین کونسلوں کے الیکشن میں حصہ لیکر مسعود احمد بھٹی کے نام کو زندہ رکھیں گے اور تعمیری و مثبت سیاست کو پروان چڑھائیں گے، یہ ہماری آبائی یونین کونسلیں ہیں یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے، شہید مسعود احمد بھٹی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی اور سیاست میں اپنا نام اور مقام بنایا،ہم ان کے نقشے قدم پر چلتے ہیں ہم بھی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، دفتوہ، ستوکی، میر محمد کے عوام ہم سے بے پناہ پیار کرتے ہیں انہوں نے نہ تو ہمیں پہلے کبھی مایوس کیا تھا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mutfa Abad Lalyani News

Mutfa Abad Lalyani News

Mutfa Abad Lalyani News

Mutfa Abad Lalyani News