مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/10/2014

Saifullah Tahir Mughal

Saifullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سندھ اور وفاقی حکومتی مشینری کے زور پر کراچی میں ہونے والا پی پی پی کا جلسہ تحریک انصاف کے عوامی طاقت کے زور پر سونامی جلسوں کے خوف اور عوام میں دونوں پارٹیوں کی مقبولیت کا گراف ختم ہوتا دیکھ کر اپنی گرتی ہوئی زرداری اور نواز شریف ساکھ بچاو کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے مگر عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے عوام جاگ گئی ہے اور پاکستانی غیور عوام نے سٹیٹس کو کی سب جماعتوں کو مسترد کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات سے ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کو نواز حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ن لیک صرف عمران خان اور تحریک انصاف کی مخالفت کی وجہ سے پی پی پی کے جلسے کو کامیاب کروانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے پنجاب سے ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور کہیں بھی کوئی کنٹینر نہیں لگایا جا رہا جلسے میں جانے والوں کو ہر سہولت دی جا رہی ہے اور ن لیک اپنے پٹواریوں کو بھی جلسے میں بھیچ رہی ہے جو شرم کی بات ہے کل تک زرداری چور تھا اب بھائی بھائی کھیل رہی ہے ن لیک جیسے ملک کر ملک کو لوٹتے ہیں ویسے ہی ملک کر اب جلسے کریں گئے اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی پٹوایوں کی طرع خاموشی اور پیڈ لوگ ہی نظر آئیں گے جو شعور سے عاری اور عقل سے خالی ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سالانہ محفل میلاد مصطفی 17اکتوبر کو نواحی گائوں لکھنیکے میں ہو گی۔ تقریب میں بذریعہ قر عہ اندازی حاضری محفل کو عمرہ کے دو ٹکٹ بھی دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے میں سرکاری ہسپتال کے قریب 17اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء پیر سید مظفر حسین شاہ نقشبندی جماعتی حیدری مجددی شیراز ی کی زیر صدارت منعقد ہو گی ۔ محفل میلاد مصطفی میں حاضرین محفل کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے دو ٹکٹ بھی دئیے جائیں گے۔ محفل میلاد میں شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لانے کی اپیل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف کمزور اور مایوس کن ہے ،بی جے پی نے اپنے ہر دور حکومت میں بے گناہ پاکستانیوں کی لاشیں گرا کر اپنی برتری ثابت کی،20 وزارتیں پاس رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ نواز شریف کو چاہیے کہ دو بابوں سے جان چھڑا کروزارت خارجہ کسی اہل بندے کے حوالے کریں جو انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اور انڈیا کے الزامات کو عالمی سطح پر جھوٹا ثابت کر سکے،ان خیالات کا معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر یٰسین میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ کو دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ نوبل پرائز ملنا پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے، ملالہ کو چاہیے کہ جس طرح انہوں نے افریقی ملکوں میں جا کرتعلیم کیلئے کام کیا اسی طرح وہ فلسطین کا بھی دورہ کریں اور غزہ کے بچوں کی تعلیم اور حقوق کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائیں۔