مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/05/2015

Jassim Ahmed

Jassim Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) SHO میاں جسیم کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار، تین کلو 350 گرام چرس، 12 ہزار روپے نقدی بر آمد، دو الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر چلائی گئی مہم جاری رہے گی، میاں جسیم احمد ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے گزشتہ رات نواحی گائوں چھٹیانوالہ میں چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے محمد عمران میئو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 675گرام چرس و دس ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، محمد آصف میئو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 675گرام چرس و دو ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی، اب تک درجنوں منشیات فروش جیل جا چکے ہیں مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کا مکمل خاتمے کرنے کا مشن لے کر آیا ہوں اور اسے ہر صورت مکمل کروں گا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پکی حویلی کے قریب یوٹرن لیتے ٹرک کی ٹکر سے موڑٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق،دو افراد زخمی،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق مین فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب ٹرک نمبری Z5696یو ٹرن پرموڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دفتوہ کا رہائشی محمد سلیم جٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے اس کے دو بھائی معمولی زخمی ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لیکر سرگودھا کے رہائشی ڈرائیور غلام عباس کو گرفتار کر لیا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ کی بد تمیزی پر صارفین سراپہ احتجاج،فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یو بی ایل بینک مصطفی آباد کے سیکورٹی گارڈ فرمان علی نے صارفین و ساتھی گارڈ کے ساتھ بد تمیزی معمول بن گئی۔بینک یا اے ٹی ایم مشین پر آنے والے صارفین شدید کوفت کا شکار، صارفین کے مطابق مذکورہ سیکورٹی گارڈ عوام سے بدتمیزی کرنا اور چیک کرنے کے بحانے ہراساں کرنا معمول بنا لیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے اس کی بد تمیزیوں کا علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ رحمت علی محسن،حافظ محمد بلال، محمد اسرار، محمد ابرار،عدنان علی، شہزاد جیولرز، قیصر عباس،شاہد علی ،سہیل ارشد ودیگر صارفین نے یو بی ایل انتظامیہ کے اعلی حکام سے سیکورٹی گارڈ فرمان علی کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اس تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔