مصطفی آباد/للیانی( محمد عمران سلفی سے) ایم پی اے ندیم سیٹھی کی طرف سے 11 یونین کونسلوں اور دو میونسپل کمیٹی کے 83 امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ تقسیم، امیدوار اپنی اپنی یونین کونسل اور وارڈ میں انتخابی دفاتر بنائیں اور پارٹی قائدین کی تصاویر والے فلیکس آویزاں کئے جائیں، ندیم سیٹھی کی امیدواروں کو بریفنگ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 175 کی 11 یونین کونسلوں اور دو میونسپل کمیٹیوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے ڈیرے پر تقسیم کئے گئے،۔
ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے ٹکٹ تقسیم کرتے ہوئے امیدواروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی دفاتر بنائیں اور اپنے دفاتر میں پارٹی قائدین کی تصاویر والے فلیکس لگائیں جائیں اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ملک ترقی کی ضامن ہیں اور عوام بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ، اس موقع پر یونین کونسل1بیرو راجہ جنگ سے چیئرمین محمد ابرار خاں وائس چیئرمین محمد اقبال ، جزل کونسلر کیلئے وارڈ نمبر 1سے ہدایت خاںوارڈ نمبر 2محمد طیب وارڈ نمبر 3محمد شبیر ،وارڈ نمبر 5سلیم خاں،وارڈ نمبر 6محمد علی کو یونین کونسل نمبر 12رائو خاں والا سے چیئرمین ہمایوں اقبال خاں، وائس چیئرمین محمد عاصم سلیم خاں، جزل کونسلر کیلئے وارڈ نمبر 1شمس الحسن خاں وارڈ نمبر 2محمد امتیاز ،وارڈ نمبر 3اللہ وسایا،وارڈ نمبر 4علی اکبر ،وارڈ نمبر 5 رائو تنویر احمد خاں،وارڈ نمبر 6محمد شفیق کو یونین کونسل نمبر 11اوراڑہ سے چیئرمین آصف محمود نیازی ، وائس چیئرمین عبدالغفورجزل کونسلرکیلئے وارڈ نمبر 3آس محمد ،وارڈ نمبر 4محمد شفیق ،وارڈ نمبر 6بشارت علی کو یونین کونسل نمبر123رام تھمن سے چیئرمین جمال یوسف خان ، وائس چیئرمین ذوالفقار علی ، جزل کونسلر کیلئے وارڈ نمبر 2محمد اشرف،وارڈ نمبر 4اکبر علی کو یونین کونسل نمبر 5چھٹیانوالہ سے چیئرمین چوہدری خالد محمودسے وائس چیئرمین ندیم احمد انصاری، جزل کونسلر کیلئے وارڈ نمبر 1محمد اقبال،وارڈ نمبر 2نیامت علی ،وارڈ نمبر 4ملک لیاقت علی ،وارڈ نمبر 5محمد سلیمان،وارڈ نمبر 6محمود احمدکو یونین کونسل نمبر 124 متاسے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد خاں، وائس چیئرمین خضر حیات جزل کونسلرکیلئے وارڈ نمبر 1بابو خاں ،وارڈ نمبر 2محمد لطیف ،وارڈ نمبر 5امتیاز احمد پاہٹ،وارڈ نمبر 6 رمضان کو یونین کونسل نمبر 9کھارا سے چیئرمین محمد الیاس، وائس چیئرمین فیاض محی الدین، جزل کونسلرکیلئے وارڈ نمبر 1صدیق احمد ،وارڈ نمبر 2عبدالحمید،وارڈ نمبر 3محمد آصف،وارڈ نمبر 4محمد یوسف،وارڈ نمبر 5عبدالرشید ،وارڈ نمبر 6صادق علی کو یونین کونسل نمبر 7لکھنیکے سے چیئرمین نذر عباس، وائس چیئرمین اللہ رکھا، جزل کونسلرکیلئے وارڈ نمبر 1وارث علی،وارڈ نمبر 3 راشد اقبال، وارڈ نمبر 4 محمد امین کو جبکہ میونسپل کمیٹی راجہ جنگ سے وارڈ نمبر1اللہ دتہ ،وارڈ نمبر3محمد عمران،وارڈ نمبر 4 احمد نواز خاں ،وارڈ نمبر5اللہ دتہ عرف لیاقت علی ،وارڈ نمبر6غلام حیدر، وارڈ نمبر 7 محمد پرویز ،وارڈ نمبر 8 منور الماس بانو ،وارڈ نمبر9عارف علی ،وارڈ نمبر 10 نوید اقبال ،وارڈ نمبر11محمد امین خاں ،وارڈ نمبر 12 زبیر احمد ،اور میونسپل کمیٹی مصطفی آبادسے وارڈ نمبر1رانا شعبان احمدوارڈ نمبر2خورشید احمد،وارڈ نمبر 3 یٰسین خاں،وارڈ نمبر4ثناء اللہ،وارڈ نمبر5بخشیش احمد رحمانی ،وارڈ نمبر6محمد اکرم شاد،وارڈ نمبر 7 چوہدری نور احمد خاں ،وارڈ نمبر8محمد ارشد رفیق ،وارڈ نمبر9محمد خالد اقبال،وارڈ نمبر 10 اختر علی بھٹہ،وارڈ نمبر 11 خالد محمود،وارڈ نمبر 12 شفقت علی باری کومسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کئے گئے، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیکر جو ذمہ داری سونپی ہے ، ہم پارٹی قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچا کر مسلم لیگ ن کو حلقہ پی پی175سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف انصافین کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر انصاف فورم کی طرف سے ڈاکٹر عمران یوسف کے گھر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، جس میں معروف پاکستانی ڈاکٹر سعد خان،ڈاکٹر فرخ،ڈاکٹریاسر اور انصافین کے سینئر ممبران فرخ رشید،شاہ نواز، جانزیب منہاس،ملک سلمان یوسف، میاں احمد بشیر اورسینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے خصوصی شرکت کی ، اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان ڈاکٹر ملک عمران یوسف نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر انصاف فورم کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا ، ڈاکٹر سعد خان نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ملکی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا،ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ ملک میں امن و امان ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا ٹیلنٹ تباہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹروں کے ساتھ جو حکومت کا رویہ ہے وہ قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ عمران خان کی محبِ الوطنی سچائی اور بہادی کوچند سیاسی مخالفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جو انتہائی شرم ناک عمل ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے خوف ذدہ پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کر رے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، لیڈر کا فرض ہے کہ پاکستانی قوم کو آنے والے ہر خطرات سے آگاہ کرے،سینئر ممبر انصافین فرخ رشید نے کہا کہ حکومت این اے ١٢٢ کا الیکشن ٢٠١٣ کے الیکشن کی طرع دھاندلی سے اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،میاں احمد بشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ عناصر کا ہر سطہ پر مقابلہ کرنے کی اصلاحیت رکھتی ہے ، شاہ نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو اکنامک طور پر مفلوج کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غربت میں ضافہ ہو رہا ہے اور ملکی معیشت تبا ہو رہی ہے