مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/9/2014

TAHIR SAJJAD

TAHIR SAJJAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقتولین کے ورثہ پر بغاوت کے مقدمات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک کو اربوں روپے کا نقصان دھرنوں کی وجہ سے نہیں بلکہ شریف برادران کی ہٹ دھرمی اور انا پرستی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اگر شریف برادران کورٹ کے آرڈر پر مستعفی ہو جاتے ہیں تو دھرنوں کی نوبت نہ آتی، اگر آج بھی شریف برادران مستعفی ہو جائیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے ممبران اسمبلی قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، اوپر اللہ کے نام لکھے ہوئے ہیں اور نیچے بیٹھ کر جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیںکہ دھرنوں میں چندتین چار افراد شامل ہیں جبکہ ان کو کنٹرول کرنے کیلئے40ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مظاہرین ایک لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ بقول پنجاب حکومت کے سانحہ ماڈل ٹائون رکاوٹیں ہٹانے کی وجہ سے ہوا،جبکہ اب پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے نظام زندگی مظلوج کر رکھا ہے۔ ان کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاووٹیں کون ختم کرے گا؟۔ زمین اللہ کی ملکیت ہے اور اسے اللہ کی ملکیت ہی رہنے دیا جائے شریف برادران انہیں اپنی ذاتی ملکیت نہ سمجھیں۔ ۔ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین نیشنل ایڈوائزری کونسل و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل نے نیشنل ایڈوائزری کونسل و تحریک محبت انٹر نیشنل کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی نے کہا کہ گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر میں نیشنل ایڈوائزری کونسل کی بجائے غلطی سے انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل لکھا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہے لیکن ہم نیشنل ایڈوائزری کونسل و تحریک محبت انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے حقیقت ڈنکے کی چوٹ پر بیان کریں گے ۔ ہنگامی اجلاس میں نیشنل ایڈوائزری کونسل آزاد کشمیر کے صدر چوہدری نذیر احمد، بلوچستان کے صدر سردار سیف اللہ خان شالزئی قلعہ سیف اللہ والے، جزل سیکرٹری سید زاہد بخاری، فنانس سیکرٹری پاکستان و سنیئر نائب صدر پنجاب سید علی شاہ نقوی و ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے مقتولین کے ورثہ پر بغاوت و دہشتگردی کے مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔ یہ دہشتگرد نہیں بلکہ مظلوم لوگ ہیں جو انصاف کے حصول کیلئے اسمبلی کے سامنے سراپہ احتجاج ہیں۔ انصاف کے حصول کیلئے احتجاج کرنے والوں پر دہشت گردی و بغاوت کے مقدمات پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار درج ہو رہے ہیں ماضی میں اس کی کوئی میثال نہیں ملتی۔ ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے ظالم کا اقتدار نہیں بچایا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جاوید ہاشمی نے جمہوریت کے خلاف سازش ہو نے نقاب کر دیا۔عمران خان و طاہر القادری کا لشکر کشی کا اصول مان لیا جائے تو پاکستان میں کوئی قانون و آئیں باقی نہ رہے گا، عمران خان و طاہر القادری سر کے بل کھڑے ہو جائیں تو تب بھی میاں محمد نواز شریف استعفی نہیں دیں گے۔ آزمائش کی گھڑی میں تمام سیاسی جماعتیںسیاسی اختلافات بلائے طاق رکھتے ہوئے جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے یکجا ہو چکی ہیں۔ عمران خان و طاہر القادری ملک میں جنگل کا قانون لانا چاہتے ہیں۔عمران خان و طاہر القادری کے کارکن مسلح آتے ہیں اور پر امن رہنے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ عمران خان سب کچھ بن سکتے ہیں لیکن سیاستدان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پر امن دھرنے کے دعویدار عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ سرکاری تنصیبات پر حملہ کروانے کے جرم میں عمران خان و طاہر القادری کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے ورکر تحریک انصاف او ر عوامی تحریک کی غنڈا گردی کا جواب دے سکتے ہیں مگر اپنی قیادت اور ملکی مفاد کی خاطر خاموش ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، عمران خان و طاہر القادری ہوش کے ناخن لیں اور وقت کا انتظار کریں، عوام سے ووٹ لیکر اسمبلی میں پہنچیں اور اپنا ایجنڈا نافظ کر لیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب قصور کے انتخابات مکمل مہر محمد یاسین چیئرمین ،اسلم انصار ی صدر عارف ملک جنرل سیکرٹری پریس کلب جبکہ علی مدثر گیلانی الیکٹرانک میڈیا کے صدر خرم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب قصور کے ممبران کا اجلاس زیرِ صدارت ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ)قصور شریف سوہڈل منعقد ہواجس میںپریس کلب کی کور کمیٹی کی زیرِ نگرانی انتخاب ہوا جس میں تمام ممبران کے اتفاقِ رائے سے مہر محمد یاسین چیئرمین،چوہدری محمد اسلم انصاری صدر ،مہر محمد منشاء ندیم سینعر نائب صدر، اشفاق احمد بھٹی اور شہزاد احمد گجر نائب صدور، ملک عارف علی جنرل سیکرٹری،مظفر قادری فنانس سیکرٹری،مشتاق احمد تارا ایڈیشنل سیکرٹری،سید زاہد مسعود،جوائنٹ سیکرٹری ،محمد عمران نجفی سیکرٹری نشرو اشاعت،ایس ایم حنیف قصوری آفس سیکرٹری،جبکہ محمد شفیق سالک،محمد اسلم بھٹی،محمد امین بھٹہ اور محمد بابر کمبوہ ممبران ایگزیکٹو پریس کلب منتخب ہوگئے جبکہ علی مدثر گیلانی صدر،زولفقار حیدر خاں سینعر نائب صدر،خالد نواز خاں نائب صدر،ملک خرم شہزاد جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ظفر اقبال جوائنٹ سیکرٹری محمد سرورایڈیشنل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا منتخب ہوگئے کور کمیٹی میںضلعی صدر شریف سوہڈل ضلعی نائب صدر مہر محمد اکرم، ضلعی فنانس سیکرٹری عمیر انصاری، ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری مہر عبدالرحمان، اورضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت مہر فاروق عالم شامل تھے۔