مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/7/2014

Chaudhry Kashif Niaz

Chaudhry Kashif Niaz

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کزن کا درخت کاٹنے پر پولیس تھانہ راجہ جنگ نے محمد اسلم کو گرفتار کر کے 13 ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا، ڈی پی او قصور جواد قمر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر سے رپورٹ طلب کر لی، مقبول احمد بھٹی کی طرف سے کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ،مقبول احمد نے ڈی پی او قصور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن قصورودیگر محکمہ جات کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا والد محمد اسلم بذریعہ مزدور اپنے بھائی حبیب اللہ کی زمین سے کاٹ رہے تھے جس پر پولیس انہیں بلا وجہ گرفتار کرکے تھانے لے گئی 50ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا، جس پر 13ہزار روپے روشوت لیکر چھوڑ دیا، اور سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا لیا،جس پر ڈی پی او قصور جواد قمر نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حسن دانیال سے انکوری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) امریکہ کے آشیرباد سے اس کے اتحادی ا سرائیل نے فلسطین میں بربریت اورکشت وخون کی انتہا کردی ۔ یورپ کے ناجائز بچے نے معصوم فلسطینی بچوں پرجوظلم کیاان کی مذمت کافی نہیں اب شیطانی تکون کیخلاف مزاحمت ناگزیر ہوگئی ہے ۔افسوس فلسطینی بچوں کی نعشیں دیکھنے کے باوجود مسلم حکمرانوں کادل نہیں پگھلتا اوران کاضمیر انہیں نہیں جھنجوڑتا ۔مسلم حکمرانوں کے بیانات سے امریکہ اوراسرائیل کی روش نہیں بدلے گی ،جارحیت کاجواب طاقت سے دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج فوج کی جانب سے غزہ کی سویلین آبادی پر مسلسل وحشیانہ بمباری سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی آئندہ نسلس کو تباہ و برباد کرنا چاہتاہے۔ اسرائیلی بمباری نے اسکول ، اسپتال ، رہائشی عمارتیں، سرکاری دفاتر عمارتیں و مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچا کر غزہ کو ایک ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ ساٹھ سالوں میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرکرچکے ہیں، اور تقریباً دو لاکھ فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے۔ امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطین کی جد وجہد آزاد ی کے لئے متحد ہو جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملک میں معاشی استحکام کاقیام محمدنوازشریف اورمحمدشہبازشریف کامشن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے لیے فراغ دلی سے فنڈزفراہم کررہے ہیں۔جس سے جنوبی پنجاب میں معاشی انقلاب آئے گا۔بے روزگار نوجوانوں کے لیے منصوبے بنائے جارہے ہیں جن سے بے روزگار نوجوانوں کوروزگارکے مواقع مہیاکئے جائیں گے ۔ اس وقت ملک کوبے شمار مسائل کا سامناہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک قومی مسئلہ ہے جس کوحل کرنے کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ قوم کوبہت جلدلوڈشیڈنگ سے چھٹکاراحاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن گیا ہے اور ہماری سٹاک ایکس چینج ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان نے مشکل ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں جن کی وجہ سے معیشت اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں،ہم نے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور درست سمت میں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان نے مشکل ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں جن کی وجہ سے معیشت اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم حکمران اگر فلسطینی بھائیوں پر ظلم بند نہیں کروا سکتے تو چوڑیاں پہن لیں، مسلم حکمرانوں کے بیانات سے امریکہ اوراسرائیل کی روش نہیں بدلے گی ،جارحیت کاجواب طاقت سے دیا جائے۔ اسرائیلی فوج فوج کی جانب سے غزہ کی سویلین آبادی پر مسلسل وحشیانہ بمباری سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی آئندہ نسلس کو تباہ و برباد کرنا چاہتاہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے نوجوانوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت تمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر عالم اسلام اور اور با لخصوص اہل پاکستان کی ہمدردیاں اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔ہم مسلم ممالک ،او آئی سی ،اقوام متحدہ اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپنا فعال ،مثبت اور متحد کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی وہمدردی کے اصل تقاضہ کو پورا کرے۔