مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین آف جرنلسٹ و الیکٹرنک میڈیا مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا، یونین آف جرنلسٹ کے صدر شاہد عمر، الیکٹرنک میڈیا کے صدر ارشد علی شامی و چیئرمین سید اسرار احمد زیدی شاہ منتخب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا اجلاس صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد و الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا گیا، جس میںسنیئر صحافی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کو پریس کلب مصطفی آباد کا مرکزی آرگنائزر ، یونین آف جرنلسٹ کے صدر شاہد عمر، سنیئر نائب صدر سردار ہارون اقبال، نائب صدر نوید اشرف انصاری،چیئرمین عمر حیات خاں، رانا توقیر احمد جزل سیکرٹری، عبدالمنان سلفی فنانس سیکرٹری ،محمد سعید سیکرٹری نشرواشاعت، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر ارشد علی شامی،سنیئر نائب صدر محمد اکمل کھوکھر، نائب صدر عبدالرحمان انصاری،چیئرمین سید اسرار احمد زیدی شاہ،رانا عرفان جزل سیکرٹری، عمر شاہین فنانس سیکرٹری، محسن شاہ سیکرٹری نشرواشاعت، اور فوٹو جرنلسٹ کے صدر حاجی غلام قادر، نائب صدر محمد راشد مہناس،چیئرمین ذوالفقار علی ،جزل سیکرٹری محمد بوٹا ساگر کو منتخب کیا گیا،اجلا س میں جزل سیکرٹری کے فرائض ایڈیشنل جزل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم انصاری نے ادا کئے،نو منتخب عہدیداران کا چنائو چیئرمین پریس کلب زبیر احمد بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری منظور احمد،صدر یونین آف جرنلسٹ شاہد عمر اور صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن ارشد علی شامی کی مشاورت سے کیا گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد کے پیغامات۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے وفد کی ڈی سی او قصور محمد شاہد سے ملاقات، وفد میں صدر محمد عمران سلفی،سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی،جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، چیئرمین زبیر احمد بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری منظور احمد، صدر الیکٹرنک میڈیا ارشد علی شامی ودیگر صحافی شامل، عوامی مسائل سے آگاہ کیا، ڈی سی او قصور کی طرف سے تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، چیئرمین زبیر احمد بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری منظور احمد، صدر الیکٹرنک میڈیا ارشد علی شامی، سنیئر نائب صدر محمد اکمل کھوکھر،فنانس سیکرٹری عمر شاہین اور کاشف بھٹہ پر مشتمل صحافیوں کے وفد نے ڈی سی او قصور محمد شاہد سے تعارفی ملاقات کی ، جبکہ ڈی سی او قصور محمد شاہد کی توجہ مصطفی آباد کے مسائل کی طرف دلائی گئی جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی سی او قصور محمد شاہد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے بغیر ہم اپنے آپ کو مکمل تصور نہیں کر سکتے، میڈیا مسائل کو کرپشن کو اجاگر کرکے ہمیں انہیں حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، مثبت صحافت اصل میںدکھی انسانیت کی خدمت ہے،پریس کلب مصطفی آباد نے ہمیشہ مثبت صحافت کر فروغ دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران اپنی روایت کو بر قرار رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے دفتر پر حملہ مذمت کرتے ہیں، ڈی پی او قصور واقع کی انکواری کرکے ملوث افراد کو معطل کرکے انکواری کروائیں، اراکین پریس کلب مصطفی آباد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کی طرف سے گزشتہ روز قصور میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے دفتر کے تالے توڑ کرقصور پولیس نے لیپ ٹاپ اور قیمتی کاغذات کی فائل غائب کر دی، ہم صحافتی اافس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور ڈی پی او قصور سے واقع کی انکواری کرکے غنڈا گردی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126