مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی کا سستے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ، رمضان بازا رمیں لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کی کوالٹی کوبھی چیک کیا ، ای سی امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید بھی ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کے ہمراہ سستے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ کیا، مختلف سٹالوں پر جا کر اشیا کا معیار اور قیمتوں کو چیک کیا، اس موقع پر انہوں نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں لگائے گئے سستے رمضان بازاوں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہے، ما ہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں، رمضان سستے بازاروں کا مقصد کم وسائل والے افراد کو معیاری اور سستی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسی بھی اہلکار کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواحی گائوں کھارا میں سینکڑوں افراد کی طرف سے چوہدری عرفان سندھو کی حمایت کا اعلان،حلقہ پی پی175سے الیکشن لڑنے کا اعلان عوام کی بے لوث خدمت کرنے کیلئے کیا ہے، کامیابی حاصل کرکے کبھی عوام کو مایوس نہیں کروں گا، چوہدری عرفان سندھو، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں راشد حنیف خاں، عمر خاں، صابر خاں، عمران صدیق، نعیم اکبر، ملک بابر حیدر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گائوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے، ہلکی بارش کے بعد گلیوں سے گزرنا نا ممکن بن جاتا ہے جبکہ زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہے، ہمارے منتخب نمائندے ہمارے بنیادی مسائل حل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں، آئندہ الیکشن میں نوجوان قیادت چوہدری عرفان سندھو کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اس موقع پر چوہدری عرفان سندھو نے کہا کہ حلقہ پی پی175کی عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کروں گا، کامیابی حاصل کرکے عوام کے بنیادی مسائل کو بلا تفریق عوام کی دہلیز پر حل کریں گے، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کریں گے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں آگے لیکر چلیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126