مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/9/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وڈانہ کے قریب دو نا معلوم ڈاکو ظفر اقبال سے موٹر سائیکل نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق وڈانہ کے قریب دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ظفر اقبال سے موٹر سائیکل 125دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ قصور سے لاہور کی طرف جانے والے رکشہ ڈارئیور کو بھی وڈانہ کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فون سے محروم کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چوری انسٹالمنٹ کی دوکان سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق نا معلوم چور محلہ ملکاں والا میں سعید الیکرونکس اینڈ انسٹالمنٹ کی دوکان کے شٹر کو جیک لگا کر تین ٹی وی، تین ڈی وی ڈی ، استریاں ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بچوں کے بال کاٹنے کیلئے گھر جانے سے انکار پر چار افراد نے فائرنگ کرکے حجام کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد لاہوریاں والی کے قریب محمد اکبر، محمد عاشق و دو کس نا معلوم افراد نے محمد شان حجام کو بچوں کے بال کاٹنے کیلئے گھر جانے کیلئے کہا انکار پر زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیا اور موقع سے فرار ہو گئے، حجام کے شور کرنے پر آگے جا کر گاڑی سے نیچے اتار دیا اور فائرنگ کر دی جس سے محمد شان حجام زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ندیم شہید پارک میں چرس فروخت کرنے والے منشیات فروش سے 530گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پر ندیم شہید پارک میں چرس فروخت کرنے والے محمد صابر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار تو منشیات فروش 530گرام چرس پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، دیہات میں 90فیصد لوگ گھریلو میٹروں پر کمرشل کام کر رہے ہیں ،جبکہ 30فیصد لوگ ڈریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں، ایس ڈی او واپڈا بجلی چوری کے دھندے میں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ برابر کا ملوث ہے، اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سب ویژن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ٹھٹھ ڈوگراں والا میں با اثر افراد دن دہاڑے کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔ ڈر اور خوف کے زیر اثر ایس ڈی او اور واپڈا اہلکاران کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ افسران کی نظر میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے صرف چند افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے جاتے ہیں ۔ جو بعد میں ملی بھگت سے خارج یا رفع دفع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ نواحی دیہات حویلی نتھو والی،ترگا، قادی ونڈ، وارڈ دلیپ سنگھ میں بجلی چوری کا دھندہ واپڈا ااہلکاروں کی ملی بھگت سے عروج پکڑ چکا ہے۔ علاقہ میں 90فیصد افراد گھریلوں میٹروں پر اپنی دوکانیں اور چکیاں وغیرہ چلا رہے ہیں جبکہ گھروں میں چارہ کاٹنے ، پانی والی موٹریں چلانے کیلئے گھروں کی چھتوں سے ڈریکٹ کنڈے ڈال لئے جاتے ہیں، واپڈا اہلکار سب کچھ علم ہونے کے باوجود منتھلی وصول کرکے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ جبکہ ایس ڈی او واپڈا بھی بجلی چوری کے دھندے میں برابر کا ملوث ہے، جو اکثر دفتر سے غائب رہتا ہے تاکہ واپڈا اہلکاروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والی عوام کو ریلیف نہ مل سکے۔ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔