مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے تین رکنی گینگ کے دو افراد گرفتار، دو موٹر سائیکلیں، دو پسٹل بر آمد، شہریوں کی عزت اور جان ومال کاتحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے سرہالی روڈ پر واردات کی نیت سے فصلوں کے بیٹھے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر نعمان علی شما اور شان علی جٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، دو ناجائز پسٹل و موبائل فونز بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور کو جرائم سے پاک کرنے اورامن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی سفارش یا دبائو قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا ۔شہریوں کی عزت اور جان ومال کاتحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں قصور پولیس نے دن رات ایک کیا ہوا ہے اور ایک ایک جوان عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے ۔انہوں نے کہا ڈاکوئوں، جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیے جارہے ہیں جواء کے اڈوں ،قحبہ خانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف متحرک اور جاندار کردار ادا کیا گیا ہے ضلع بھر میں موثر گشت کا نظام متعارف کروا کر وارداتوں پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا قصور پولیس کی موثر حکمت عملی کی وجہ جرائم پیشہ اور مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد علاقہ چھوڑ چکے ہیں اور باقی ماندہ کا پیچھا کیا جارہا ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفتوہ سے منشیات فروش لاری اڈا مصطفی آباد سے جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار،140گرام افیون، پرس بر آمد، ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قرستان دفتوہ میں افیون فروخت کرنے والے منشایت فروش اللہ دتہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 140گرام افیون بر آمد کر لی، جبکہ لاری اڈا مصطفی آباد سٹاپ پر کھڑے شخص افتخار ملک کی جیب تراشنے والا جیب تراش افضال رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھینا گیا پرس بر آمد کر لیا،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126