مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور نواجی دیہات میں عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر، گلیاں بازار وں کی سجاوٹ کا سلسلہ جاری، سرکاری عمارتوں پر چراغاں، تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،مساجد، گلیاں اور بازار سجائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مساجد میں الگ الگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔
جبکہ جماعت اہلسنت حنفی بریلوی کی طرف سے33واں سالانہ مرکزی جلوس آج بروز اتوار بعد نماز ظہر حضرت علامہ پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکاری کی زیر قیادت جامعہ مسجد شیخاں والی سے نکلے گا اور روائتی راستوں سے ہوتا ہوا اڈا مصطفی آباد پر احتتام پذیر ہو گا،تمام مساجد کے قافلے مرکزی جلوس میں شرکت کریں گے۔
جلوس کے احتتام پر پیر سید معظم حسین شاہ خصوصی دعا کروائیں گے، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بھاری نفری ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کی قیادت میں جلوس کی نگرانی کرے گی اور ہر شخص کو مکمل تلاش کے بعد جلوس میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت اہلسنت کے رضاکار بھی سیکورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔