مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی سے قیمتی درخت نہر میں گرنے لگے، ڈگری کالج کے ساتھ نہر کنارے میں تیزی سے کٹائو جاری، کالج انتظامیہ کی طرف سے متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود انتظامیہ خاموش، کالج کی عمارت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی نہر کا پل ٹیڑھ بننے کی وجہ سے ڈگری کالج مصطفی آباد کے ساتھ نہر کے کنارہ تیزی سے نہر میں گرنے لگا،جس کی وجہ سے نہر کنارے لگے قیمتی درخت نہر میں گرنے کی وجہ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، کالج انتظامیہ کی طرف سے اعلی حکام کو متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود تا حال نہ تو نہر کا کنارہ پختہ کیا گیا ہے اور گرنے والے قیمتی درختوں کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نہر میں گرنے والے قیمتی درخت محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے چند روپوں کے عوض فروخت کر دئیے جاتے ہیں،نہر کا کنارہ پختہ نہ کرنے کی وجہ سے قیمتوں درختوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے کی کالج کی عمارت کو بھی سخت نقصان کا اندیشہ ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتی درختوں کی حفاظت اور نہر کا کنارہ پختہ کرنے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ، رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل مالکان سمیت 13افراد گرفتار،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے والے چوہدری علی راجہ ریسٹوریٹ اور ملک ہوٹل پر چھاپہ مار کر محمد رمضان، تنویر، جعفر، اشفاق، محمد حنیف، عمران، اشرف، عباس، رفاقت، ناصر، نذیر، بلال، طارق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پل نہر چھٹیانوالہ سے منشیات فروش گرفتار، ایک کلو چرس بر آمد، منیر حسین سے 12بور رائفل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی زیرنگرانی چوکی انچارج بیدیاں سب انسپکٹر نذیر احمد نے پل نہر چھٹیانوالہ سے منشیات فروش محمد عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو چرس بر آمد کرلی، جبکہ بیدیاں سے منیر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ بور رائفل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد سلمان نے لیاقت علی کی 15 سالہ لڑکی اغوا کر لی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ کا رہائشی لیاقت علی اپنی 15سالہ بیٹی (س) کو فیکٹری میں چھوڑ کر گھر واپس آ گیا (س) جب زارا ٹیکسٹائل میں داخل ہونے لگی تو محمد سلمان و دو کس نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اسے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور سرہالی کلاں میں الیکٹرونکس کی دوکان سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں میں گزشتہ رات نا معلوم چور تابش نواز کی دوکان سے جوسر مشینیں، اوون، ڈنر سیٹ، پنکھے، واشنگ مشینیں، ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے TFAسیٹ ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126