مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2014

Ch Munir Ahmad

Ch Munir Ahmad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوہدری منیر احمد قصوری آل پاکستان مسلم لیگ قصور کے نائب صدر نامزد کر دیا گیا، آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق چوہدری منیر احمد قصور ی کو آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے ضلعی نائب صدر قصور بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چوہدری منیر احمد قصوری مستعدی و دل جمعی کے ساتھ قائد سید پرویز مشرف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی اور اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلی اقدار کے فروغ اور وطن عزیزمیں آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی ، جمہوری اور اقتصادی استحکام کیلئے اپنی ملی قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ قصور کے نو منتخب عہدیداران کو للیانی پریس کلب کی طرف سے مبارکباد، آٹھ سال سے غیر آباد پریس کلب کو تمام تنظیموں نے متفقہ طو رپر آباد کر کے ایک احسن قدم اٹھا یا ہے:حاجی محمد شریف، محمد عمران سلفی، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی و سنیئر صحافی حاجی محمد شریف کی طرف سے پریس کلب قصورکے انتخابات میںمنتخب ہونے والے صدر محمد اشرف واہلہ، محمد اجمل شادجزل سیکرٹری، یونین آف جرنلسٹ قصورکے انتخابات میں، محمد افضل انصاری صدر، عطا محمد قصوری جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں سینئر نائب صدر ، الیکٹرانک میڈیا اینڈ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد سلیم الرحمان،جنرل سیکرٹری محمد طارق جٹ، محمد اسلم خان میوسینئر نائب صدر، محمد نواز کریمی نائب صدر، ڈاکٹر زاکر حسین خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی، صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی، سنیئر صحافی حاجی محمد شریف ودیگر ممبران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، رہنما تحریک انصاف مسز مسعود احمد بھٹی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیاز، ملک خرم نصراللہ خاں نائب صدر مسلم لیگ ن قصور، چوہدری منیر احمد قصوری نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ قصور، ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہداران عوامی مسائل کے حل اور پسے ہوئے طبقے کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وڈانہ کے قریب چار نا معلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر دو افراد سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق تھہ جٹاں کا رہائشی محمد عباس دودھ سپلائی کرکے واپس جا رہا تھا کہ امام بارگاہ حسن عسکری کے قریب چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا، جبکہ رکشہ ڈرائیور سجاد احمد سے بھی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری نے پنجاب پولیس کی جانب سے نہتے اور پر امن مظاہرین پر اور حقیقت دیکھانے والے میڈیا کے بہادر اور محبِ وطن صحافیوں کیمرہ مینوں اور اینکر وں پر ظلم کی جو داستان رقم کی ہے اور ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہے ہم اُس کی شدید الفاظ میں مذہمت کرتے ہیں ، جس طرع پنجاب پولیس عورتوں ، بچوں اور بزرگوں پر تشدد کر رہی تھی وہ انتہائی شرم ناک بات ہے ، ملک کسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا مگر جس طرح حکمران اپنے گلو،پومی اور نومی جیسے بدمعاشوں کا استعمال کر رہی ہے اور پولیس کی وردی میں گلوں سے ظلم کروایا جا رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جو کہ سٹیٹس کو کی جماعتوں اور موجودہ حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہے مگر اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور جو کچھ نہتی عوام اور میڈیا کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ قابلِ قبول نہیں نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے تو بدترین آمریت کو بھی شرمندہ کر دیا ہے ،پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمرانوں کو اپنے اندازحکمرانی پر نظر ثانی کرنی چاہے ہم پُر امن پاکستانی شہری ہیں ہماری شرافت کو کمزوری نا سمجھا جائے ، کرپشن اوردھاندلی کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے آزادی مارچ کا مقصد ملک میں سسٹم کی تبدیلی اور احتساب کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے جس کی وجہ سے سزا اور جزا میرٹ پر ہو اور ملک میں امن قائم ہو۔