مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/11/2013

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر علاقے میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں کو اولین ترجیحی دوں گا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر علاقے میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں کو اولین ترجیحی دوں گا اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے ہر ایک کی مدد کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کی امنگوں پر پورا اْتروں گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل دفتوہ سے کامیابی ہونے والے سیاست دانوں نے اس علاقے کی طرف واپس مڑ کر نہ دیکھا ہے اور نہ ہی علاقے کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں ، دفتوہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیٹو سپلائی کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہونا ہے کسی اور طریقے سے نہیں، عمران خان ڈرون حملوں کے ملزم سی آئی اے چیف کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ہمراہ وا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نیٹو سپلائی کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہونا ہے کسی اور طریقے سے نہیں، عمران خان ڈرون حملوں کے ملزم سی آئی اے چیف کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ہمراہ واشنگٹن میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر کے ہنگو میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں۔ نیٹو سپلائی کا معاملہ حیات آباد ٹول پلازہ پر کنٹینرز روکنے سے حل نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست پر پوری قوم ماتم کر رہی ہے کیونکہ عمران خان ملک میں اتفاق رائے کی کوششوں کو سبوتاژکر رہے ہیں۔ عمران خان ملک کو مسائل کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ملک و قوم کی بہتری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ ہنگو واقعہ کے نامزد سی آئی اے چیف کو عدالت میں پیش کروائیں۔ ہماری قیادت ملک و قوم سے مخلص ہے نواز شریف پاکستان کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پر مسلط جنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان پر مسلط جنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ قوم کو معاشی طور پر کمزور کرکے اسے ٹکڑوں میں تقسیم آپس میں لڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جو قومیں ایک سے زیادہ امیر مقرر کرتی ہیں مغلوب رہتی ہیں اور جو قومیں امیر کی اطاعت نہیں کرتی ان کا اقتدار ختم ہو جاتا ہے۔ جس ملک کے پاشندے عہدوں کے بھوکے ہوں اس ملک کا اقتدار ہمیشہ گروی رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین غریب اتحادکونسل ملک محمد جاوید آف کھارا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں فساد کی جڑ صرف دو مسئلے ہیں ایک مہنگائی اور دوسرا مسئلہ کشمیر اگر عالمی برداری ان مسائل کا حل نکال لے تو پوری دنیا میں امن کا گہوارہ بن جائے گی۔ امن اتحاد کونسل ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ اگرسابقہ صدر آصف زرداری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ ملک میں بجلی وافر اور سستی کر دیتے تو میاں نواز شریف کو کوئی ووٹ نہ دیتا۔ اب نواز شریف کے گرد ایسے مشیروں کا ڈیرہ ہے جو انہیں ایسے مشورے دے رہے ہیں کہ آئندہ انہیں بھی عوام مسترد کر دیں گے۔ نواز شریف کے گرد جمع مشیر آئندہ ملک میں عمران خان کو وزیر اعظم بنانے پر کار بند ہیں۔