مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوہدری یسین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سیکرٹری اطلاعات نامزد، نوٹیفکیشن جاری،کارکنان مسلم لیگ ن کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق چوہدری یٰسین میئو کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری۔اس موقع پر چوہدری یٰسین میئونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور موجودہ منتخب حکومت انشااللہ اپنی مقررہ مدت پوری کریگی،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور افواج پاکستان ایک پیچ پر ہیں جنہیں پوری قوم کی حمایت بھی حاصل ہے،بعض شکست خوردہ عناصر ملک میں سیاسی افراتفری پھیلانے کیلئے کسی خاص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جنہیں مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا نہ ہی انکے ہاتھوں میں وزارت عظمیٰ کی لکیر ہے ،خان صاحب موجودہ حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کی بجائے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے پروگرام دیں،انہوں نے مزید کہا ملک میں جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان پر ہی عائد ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)امت مسلمہ میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل فلسطین پرظلم وستم کر رہا ہے نہتے معصوم بچوں و خواتین پر بمباری کھلی دہشت گردی ہے مذکورہ واقعات امریکی پشت پناہی میں اسرائیلی جارحیت کی بد ترین مثال ہیں ،مسلم ممالک کو یکجہتی اور اتحاد سے اسرائیلی بربریت روکنا ہو گی ،انسانی حقوق کی نام نہاد این جی اوز کہا ں سو رہی ہیں اُن کو انسانیت سوز واقعات نظر نہیں آرہے ، مظلوم مسلمان اسلامی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن اسلامی ممالک چپ کا روزہ رکھے ہوے ہیں جو تعجب خیزو افسوسناک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار یکجزوبلھے شاہ پیکجنگ ورکرزیونین کے صدرمیاں زاہد حسین وجنرل سیکرٹری شیخ محسن الیاس نے للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کریں اور مسلمہ امہ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں کے دکھ کا احساس کریں اوراسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مشترکہ طورپر حکمت عملی طے کریں ۔روز بروز اسرائیلی دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش کیوں؟انہیں دہشت گردی کیوں نہیں نظر آرہی ؟عالم اسلام کی خاموشی سے اسرائیل فلسطنیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کا اجلاس زیرِصدارت شریف سوہڈل منعقد ہواجس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ سنیئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کے صحافیوں کے باہمی رابطوں اور صحافتی امور میں ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیا گیا اور نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جس میں ضلع کی انتظامیہ، سیاسی، عوامی ،فلاحی ،سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی اصغر علی بھٹی، سنیئر نائب صدر عمران حسین ، نائب صدور ظفر اقبال ظفر،عبدالعزیز ملک، مہر محمد اکرم ، محمد رمضان ساجد ،جنرل سیکرٹری اصغر شہزاد، فنانس سیکرٹری محمدعمیر انصاری،سیکرٹری نشرو اشاعت مہر محمد فاروق عالم ، محمد عمران نجفی ،حیدر نواز خاں ،اے کیو کھوکھرو دیگر نے شرکت کی شرکاء نے نوائے وقت کے مدیر عظیم صحافی مجید نظامی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت و بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے جو اقدام اُٹھا رہی ہے وہ ا نتہائی شرم ناک اور خطر ناک ہے کیونکہ پنجاب میں کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور موٹرسا ئیکلوں کوبندکرنے سے مارچ نہیں رکنے والا، احتجاجی ہمارا جمہوری حق ہے اور آزادی مارچ صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں سارے ملک کی ضرورت بن چکا ہے ، آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محبِ وطن ہونے کا سبوت دیناہوگا اوراپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے ہر محبِ وطن کا گھروں سے نکلناہوگا اور آزادی مارچ کو کامیاب کرنا ہوگا اپنے لیے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ، ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرنا ہے جو جعلی مینڈیٹ پرنہیں عوامی طاقت ہے ہو، آزادی مارچ ایک ایسی سونامی تحریک چلے گی جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جاے گی ، حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہوگی ہے انشااللہ ١٤ اگست کو نیا پاکستان کی تکمیل کا دن ہو گا خودساختہ بادشاہت کا خاتمہ صروری ہے۔