مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/4/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے، انتظامیہ وڈانہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لے، محمد شاہد مغل رہنما مسلم لیگ ن، تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل کے بھائی عبدالواحد اپنے والد حاجی ریاض احمد کو ہسپتال لیکر گیا ہوا تھا کہ نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 70ہزار روپے نقدی، ساڈھے تین تولے زیور،کمبل، کپڑے ودیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہو گئے،مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد مغل نے کہا کہ وڈانہ میں چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ،جو کہ اہلیان وڈانہ کیلئے تشویش کا باعث ہیں، انتظامیہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم افراد قیصر عباس کی جیب سے موبائل فون چوری کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی قیصر عباس ٹیوٹا پر سوار ہو کرمصطفی آباد سے وڈانہ کی طرف جا رہا تھا کہ نا معلوم جیت کترے نے موبائل فون نوکیا لومیا520نکال لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)8سال قبل خریدی گئی جگہ پر سابقہ مالک سے مل کر با اثر افراد نے دوکانیں مسمار کر دی، عارف علی کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سامان لیکر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں رائے خورد کے رہائشی عارف علی نے ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے 8سال قبل محمد عاشق سے 13مرلے جگہ خرید کر دوکانیں تعمیر کی تھی ،جس پر گزشتہ روز محمد عاشق، اصغر علی، حاکم علی، برکت علی، مشتاق احمد و 40سے 50نا معلوم افراد رات کی تاریکی میں اسلحہ کے زور پر آئے اور دوکانیں مسمار کر دی اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے وقت مسمار کی گئی دوکانوں کے ملبے سے قیمتی سامان بھی لے گئے، عارف علی نے ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی حکام سے فوری مقدمہ کے اندراج وملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو منشیات فروش گرفتار،100لیٹر ولائتی و 40لیٹر دیسی شراب بر آمد، ایس ایچ او میاں جسیم احمد نے خفیہ اطلاع پر لکھنیکے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڈھے چھ ہزار نقدی بھی بر آمد کر لی، دو افراد فرار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے ارشد خاں ایس آئی اور قاسم خاں اے ایس آئی کے ہمراہ نواحی گائو ں لکھنیکے میں چھاپہ مار کر مویشیوں والی حویلی میں شراب فروخت کرنے والے محمد صادق اور محمد طفیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 100 بوتل بڑی شراب ولایتی مارکہ VODKAاور 40لیٹر دیسی شراب اور نقدی 6500روپے رقم وٹک بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ منشیات فروشوں کے دو ساتھی محمد عمران اور وقاص احمد موقع سے فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار جا رہے ہیں، جبکہ نواحی گائوں لیل کا رہائشی اشتہاری ملزم عنائت اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ڈکیتی کے دو ملزمان الیاس اور عارف کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل و ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126