چار نا معلوم ڈاکوئوں نے موٹر دسائیکل سوار محمد اسلم کو بیوی سمیت لوٹ لیا مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار نا معلوم ڈاکوئوں نے موٹر دسائیکل سوار محمد اسلم کو بیوی سمیت لوٹ لیا، محمد اسلم موٹر سائیکل پر سوار ستوکی کی طرف جا رہا تھا کہ راجباہ کے قریب چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی، طلائی زیورات موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ستوکی کا رہائشی محمد اسلم اپنی بیوی کے ہمراہ مصطفی آباد سے ستوکی کی طرف جا رہا تھا کہ راجباہ کے قریب چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر طلائی زیورات، 20ہزار روپے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد میں پی سی گلیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال عروج پر مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد میں پی سی گلیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال عروج پر، ٹھیکیدارنے پرانی اینٹیں، ریت کا زیادہ استعمال معمول بنا لیا، نالیاں سولنگ بننے کے چند ہفتوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور محکمہ کے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں پی سی گلیوں کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے 20کروڈ کی لاگت سے کام جاری ہے، محکمہ بابا مٹھوہ شاہ اور محلہ پتی بے کی میں کام کرنے والے ٹھیکیدار فیصل نے ناقص میٹریل کا استعمال معمول بنا لیا، محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے پرانی اینٹوں کے استعمال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ سیمنٹ برائے نام استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے نالیاں اکثر مقامات سے کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ اہلیان مصطفی آباد کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن اور وقار کے ساتھ رہنا چاہتا ہے مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رہنما مسلم لیگ ن سردار ذوالفقار علی خاں نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شرکت اور ملاقات کو ایک دانشمندانہ اور مدبرانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور علاقے میں قیام امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ میاں محمد نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس کا مثبت جواب دے کر دنیا کو ایک پیغام دیا ہے اس سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن اور وقار کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بھارت جانے کے فیصلے سے دونوں ممالک کے لوگوں کو خوشی ہوئی ہے اور دورے سے دونوں ملکوں کے مستقبل پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔سردار ذوالفقار علی خاں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فیصل آباد شو بھی مکمل ناکامی سے دوچار ہوا، عمران خان حصول اقتدار کیلئے غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار بن کر سامنے آئے ہیں اور ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، جب کہ اس نازک وقت میں ملک احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 65 برس میں بہت سے موقع پرست ابن الوقت سیاستدانوں نے اس ایجنڈے کو اپنا کر جمہوریت کا راستہ روکا اور آمریت کو راستہ دیا مگر پاکستان کا جمہوری مستقبل روشن ہے۔