مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/8/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مکان خالی نہ کرنے پر سسر نے بیوہ بہو کونواسے کے ہاتھوں قتل کروا دیا، رمضانہ بی بی کی دس سال قبل ستوکی میں شادی ہوئی تھی جس کا خاوند تین سال قبل وفات پا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق حمیداں بی بی کے مطابق دس سال قبل میری بیٹی رمضان بی بی کی شادی ستوکی میں محمد اسلم سے ہوئی تھی جو کہ تین سال قبل وفات پا گیا تھا، میری بیٹی کا سسر فضل دین اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا تا کہ یہ بیٹے محمد اسلم مرحوم کا مکان خالی کر دے، گزشتہ روز بھی ہم لڑائی جھگڑا ختم کروانے کیلئے جب ان کے گھر آئے تو فضل دین نے اپنے نواسے نواز چوہان کو بلایا اور کہا کہ اسے قتل کر دو جس نے پسٹل سے فائرنگ کرکے رمضانہ بی بی کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وہیگل کے رہائشی 17سالہ نوجوان تنویر احمد نے گھر میں معمولی جھگڑے پر کھیتوں میں جا کر گلے میں پھندا ڈال کر درختوں سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مرکز الایمان کے زیر اہتمام درس قر آن و حدیث آج بروز بدھ بعد نماز مغرب ہو گا، جس میں معروف مذہبی سکالر مطیع اللہ باجوہ صاحب احسانات مصطفی آباد کے موضوع پر قر آن و حدیث کی روشنی میں خصوصی خطاب فرمائیں گے، تفصیلات کے مطابق مرکز الایمان مصطفی آباد قصور کے زیر اہتمام فرقہ ورایت سے بالا تر تبلیغی واصلاحی عظیم الشان درس قرآن و حدیث 20اگست بروز بدھ بعد نماز مغرت سندھو میرج ہال میں ہو گا، جس میں معروف مذہبی سکالر مطیع اللہ باجوہ صاحب احسانات مصطفیۖ کے موضوع پر قر آن و حدیث کی روشنی میں خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ مرکز الایمان کے زیر اہتمام فرقہ ورایت سے بالاتر ہر ماہ ایک دینی تبلیغی اصلاحی پروگروم کیا جاتا ہے جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔