مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/12/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایم این اے ہیڈ ماسڑ سے گائوں کے سامنے معافی مانگے بصورت دیگر فیروز پور روڈ بھی بلاک کریں گے اور مقدمہ بھی درج کروائیں گے، اہلیان لکھنیکے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے میں ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر کو گالیاں دینے اور طلبا پر تشدد کرنے کے خلاف ایک اہم اجلاس جامعہ مسجد جھٹولاں والی میں بلایا گیا، جس میں گائوں کے معززین نذر جھٹول، سلیم اللہ جھٹول،سابقہ ناظم چوہدری اسلم بھلر، عبدالخالق نمبردار جھٹول، حاجی نور الہی جھٹول، فیض علی چشتی، چوہدری عابد بھلر ایڈووکیٹ، اکبر علی ولٹویہ، چوہدری نصراللہ جھٹول، مہر محمد یونس، ماسٹر امین چشتی، عطاء الرحمن بھلر، چوہدری عامر دین را، چوہدری ادریس جھٹول، محمد احمد ناز، غلام مصطفی جھٹول ودیگر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر کو گالیاں دینے اور طلباء پر تشدد کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف گائوں کے سامنے سکول کمیٹی اور ہیڈ ماسٹر سے معافی مانگے بصورت دیگر فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں گے اور مقدمہ بھی درج کروائیں گے اور ایم این اے سلمان حنیف کے خلاف کاروائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اولین ترجیح ہوہے، جس قوم کے منتخب نمائندے اساتذہ سے پڑھ کر انہیں ہی گالیاں دینا شروع کر دیں اور زدہ کوب کریں، انتہائی افسوس ناک و قابل مذمت امر ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے سلمان حنیف نے پڑھ لکھا جاہل ہونے کا ثبوت دیا ہے، استاد معاشرے کی اصلاح کرتا ہے اور معاشرے کے ہر شخص کیلئے قابل احترام ہوتا ہے، استاد قوم کو تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے میں جینے کا سلیقہ سیکھاتا ہے، ہم مسلم لیگ ن کی قیادت سے اس واقع کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق کو منظر عام پر لائیں گے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ای ڈی او ایجوکیشن، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے میں ہیڈ ماسٹر کو گالیاں دینے اور طلباء پر ن لیگی ایم این اے کی ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کی انکوائری کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن قصور اطہر یوسف ودیگر افسران نے موقع پر پہنچ پر حقائق جاننے کی کوشش کی اور ای ڈی او ایجوکیشن اطہر یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے، جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے، ہیڈ ماسٹر کے ٹرانسفر کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔