مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد عمران سلفی پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب کا آ رگنائز منتخب، تنظیم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، محمد عمران سلفی کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کوپاکستان بھر کے صحافیوں کے حقوق کی علمدار تنظیم”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” پنجاب کا آرگنائز بنا دیا گیا، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، محمد عمران سلفی کے پاس اسے سے قبل پنجاب کے نائب صدر کی ذمہ داریاں تھے جسے بہترین کارگردگی کی بنا کر تبدیل کر دیا گیا، اس موقع پر نو منتخب آرگنائز پنجاب محمد عمران سلفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور پنجاب بھر میں صحافیوں کی تنظیم سازی کو تیز کر دیا جائے گا ، ہم پنجاب بھر کے پریس کلبز کے دورہ کریں گے اور صحافی تنظیموں کا ”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” میں شامل کرکے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” میں سنیئر صحافیوں، چیف ایڈیٹرز، اور اینکرز کی بڑی تعداد موجود ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سابقہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل دفتوہ امداد حسین کھوکھرکا ساتھیوں سمیت طیب رضوی کی حمایت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دفتوہ سے سابقہ وائس چیئرمین یونین کونسل دفتوہ امداد حسین نے امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی اور وائس چیئرمین چوہدری اشرف کی ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نمبر3دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین چوہدری اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے، کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔