مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/12/2014

Nasira

Nasira

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بینظیر بھٹو اورذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے،ب ینظیر بھٹو شہید جیسے شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، بینظیر بھٹوکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی،ان خیالات کا اظہارٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلزپارٹی کی حلقہ این اے 138 ناصرہ میئونے بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز بھی پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے جس نے ملک کی تاریخ میں جمہوری انداز سے برسراقتدار 5سال کی مدت پوری کی اور آئندہ بھی اس روایت کو بدستور قائم رکھنے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں کیساتھ عملی تعاون کو یقینی بنایا یہی وجہ ہے کہ ہمارے قائدین جمہوریت کو قائم رکھنے کے مقاصد میں موجودہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور جمہوریت کو کسی سازش کا خطرہ نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالہ کی ٹکر رکشہ سوار دو افراد جاں بحق، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، بیدیاں کی رہائشی سگریٹ کی عادی 75 سالہ خاتون سگریٹ کی آگ لگنے سے جاں بحق، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وقاص احمد رکشہ پر سواریاں بیٹھا کر قصور کی طرف جا رہاتھا کہ پکی حویلی یوٹرن کے قریب سریا لوڈ کئے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں قصور کے رہائشی وقاص اور عطاء اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین اور ایک مرد زخمی ہو گئے، نواحی گائوں بیدیاں میں 75سالہ خاتون کبیراں بی بی سگریٹ پیتے ہوئے سو گئی تھی سگریٹ بستر پر گرنے سے آگ لگ گئی اور وہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نامعلوم ڈاکوئوں سے خاتون سمیت تین افراد کو لوٹ لیا، دو موٹر سائیکلیں ، نقدی، موبائل فون و طلائی زیورات چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تین نامعلوم ڈاکوئوں سے سرہالی روڈ پر علی محمد کو اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل نمبری1832/kskاور15سو روپے نقدی و قیمتی کاغذات چھین لئے اور بھاندھ کر ویرانے میں پھینک دیا، جبکہ محمد رشید اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کے اسے بھی اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل، نقدی، و طلائی زیورات چھین کرموقع سے فرار ہو گئے۔