مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دہشت گرد پاکستان کے باغی، ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، وحشی درندوں نے نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے ننھے فرشتوں کا خون بہایا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علم کہ ان دشمنوں کا کسی بھی مذہب سے تعلق نہ ہے۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان قوم پاک آرمی کے شابشانہ ہو گی، پشاور سانحہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کو یکجا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں محمد افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے سانحہ پشاور پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب قرار داد مذمت سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی مرمت سے ہی ملک و قوم کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ملک کے حالات کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ملک و قوم کی بقاء کے خلاف ہونے والی تمام سازش کو ناکام بنا ئیں۔ دہشتگردوں کے چند گروہ پوری دنیا کو غیر محفوظ بنا کر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں اور پوری دنیا ان کے خلاف مل کر لڑ رہی ہے، انہوںنے مزیدکہا کہ اگر دہشتگرد یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی اس طرح کی کارروائی سے ہمارے ارادے پست ہوجائیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار افراد 15 سالہ لڑکی جبکہ نا معلوم افراد اقبال مسیح کو اغواء کر کے فرار، اقبال مسیح چار روز قبل موٹر سائیکل پر گیا تھا کہ تاحال علم نہ ہو سکا، بھائی افتخارکی درخواست پر مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق دو ماہ تک نواحی گائوں رتھہ پنواں میں رشتہ دار ارشد کے گھر میں رہنے والے محمد رفیق ، محمد وقاص دو نا معلوم افراد کے ہمراہ اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ارشدکی15سالہ بیٹی(ف)کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرکے فرار ہو گئے گھر میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے، ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کے ملازم افتخار عرف کھاری کا بھائی اقبال مسیح چار روز قبل موٹر سائیکل پر سوار دوست کے ہمراہ سروئے کی طرف جا رہا تھا کہ سرہالی پل کے قریب کسی کا فون آ گیا جس پر اقبال مسیح نے دوست کو اتار دیا اور کہا کہ تین چارگھنٹے تک واپس آ جائوں گا چار روز گزرنے کے باوجود تا حال علم نہ ہو سکا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ارشد اور افتخار کی درخواست پر الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم تین دوکانوں سے ہزاروں روپے نقدی و قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے، مصطفی آباد میں پاکیزی بیکری کے تالے توڑ کر جبکہ وڈانہ میں سرور کریانہ سٹور اور ایان میڈیکل سٹورکی چھت اکھاڑ کر قیمتی سامان و نقدی لے گئے، تفصیلات کے مطابقللیانی تھانہ سے صرف 200گز کے فاصلہ پر نامعلوم چور رات کی تاریکی اور لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیکری کے تالے توڑ کر برگر، پیزا اور سافٹ ڈرنک سے لطف اندوز ہونے کے بعد 60000/=روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چرا لے گئے، وڈانہ میں سرورکریانہ سٹور اورایان میڈیکل سٹور کی چھت اکھاڑ کر نامعلوم چور کریانہ سٹورسے سگریٹ ودیگر قیمتی سامان جبکہ میڈیکل سٹورسے 80ہزار روپے نقدی،کمپیوٹر ، ایل سی ڈی ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے، ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سفاک اور سنگدل دہشت گردوںکو سرعام پھانسی دی جائے،معصوم بچوںکی شہادت نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، ‘نوجوانوں و بزرگوں سمیت عورتوں و بچوں تک پر مظالم ڈھانے اور انہیں خاک و خون میں تڑپانے والے یزید و فرعون کے وارث تو ہوسکتے ہیں مسلمان یا انسان ہرگز نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اس طرح کے حملوں سے ہمارا عزم کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی کا جو بازار گرم کررکھا ہے اس کے ردعمل میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور مزید شدت سے جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی175مسزمسعود احمدبھٹی نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پھول جیسے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے پاکستان کا مستقبل تھے اور یہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔