مصطفی آباد کی خبریں (محمد عمران سلفی سے) 8/04/2015

Mian Jasim

Mian Jasim

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) SHO میاں جسیم کی کاروائی 4 کلو 680 گرام چرس بر آمد، منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈائون و امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مشن لیکر آیا ہوں، صحافیوں سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او میاں جسیم احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے شہباز احمد سے 1260گرام،سلمان عرف بھورا سے 1340گرام،فریاد سے 1050گرام جبکہ عبدالمجید کے قبضہ سے 1030گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے ہمراہ ملاقات کرنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈائون اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مشن لیکر آیا ہوں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، تھانہ مصطفی آباد کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے، انہوں نے عوام اور صحافیوں سے اپیل کی ہے وہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع میرے موبائل نمبر0300/8417907پر اطلاع دیں فوری کاروائی کروں گا، کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ممکن نہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بھٹہ مالکان نے ڈی سی او قصور کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، ہزار اینٹ 59سو روپے کی بجائے 72سوروپے میںفروخت جاری،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خاموش تماشائی، ایک ٹرالی پر پانچ ہزار اینٹ لوڈ کی جاتی ہے، بھٹہ مالکان فی ٹرالی 65سو روپے زیادہ وصول کر رہے ہیں، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے گردوں نواح میں قائم بھٹہ مالکان ڈی سی او قصور کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ 59سو روپے فی ہزار کی بجائے زبردستی 72سو روپے وصول کر رہے ہیں، عمارتیں شروع کرنے والے افراد مجبوراََ منہ مانگے داموں اینٹ خریدنے پر مجبور ہیں، تمام بھٹہ مالکان نے اتفاق رائے سے ریٹ مقرر کر رہے ہیں جبکہ ڈی سی او قصور کی طرف سے مقرر کئے گئے ریٹ پر کہیں بھی عمل در آمد ہوتا نظر نہیں آتا اور نہ ہی محکمہ کا کوئی افسربھٹہ مالکان کو پوچھنے کی جرات کرتا ہے، اہل علاقہ کے مطابق با اثر بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کرنا ڈی سی او قصور کے بس کی بات نہیں ہم وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ریٹوں پر اینٹ کی فروخت کو یقینی بنوائیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز کی طرف سے لوٹ مار کا بازارگرم، ٹوکن نہ لگنے کی ووجہ سے بند گاڑیاں رات کوایک ہزار سے 15سو روپے فی گاڑی وصول کرکے چھوڑدی جاتی ہیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی طرف سے رشوت کا بازار گرم، محکمہ ایکسائز کی طرف سے ٹوکن ٹیکس چیک کرنے کیلئے ناکہ لگا کر گاڑیاں بند کر دی جاتی ہیں جبکہ رات کو فی گاڑی ایک ہزار سے 15سو روپے لیکر چھوڑ دی جاتی ہیں،جس سے قومی خزانہ کو لاکھوںروپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے، سیاسی و سماجی حلقوں کے رہنمائوں کا کرپٹ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126