مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو بیٹوں نے بہنوائی کے ساتھ مل کر ماں باپ کو قتل کر دیا، علی، رمضان کا زمین نام لگوانے کا تنازع چل رہا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بدوکی میں ذوالفقار علی اپنے بیوی صغراں بی بی اور بیٹے علی، رمضان کے ہمراہ سالی شہباز بی بی کے گھر آئے ہوئے تھے کہ زمین نام لگوانے پر جھگڑا ہو گیا جس پر بیٹوں علی اور رمضان نے فرحان وغیرہ کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے ماں اور باپ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وزیر اطلاعات پرویز رشید پاکستان کے نہیں بلکہ ن لیک کے وزیر اطلاعات ہیں اُنہوں نے حکومتِ پاکستان کا نہیں صرف عمران خان کے خلاف جھوٹ بولنے کا حلف لیا ہو ہے جس کی وجہ سے وہ انفرمیشن منسٹر نہیں ڈس انفرمیشن منسٹر بن کر عوام کے ٹیکس کا پیسہ اور ٹائم برباد کررہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جو شرم ناک بات ہے،ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف انصافین حاجی سیف اللہ قصوری نے پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی کارکردگی10% بھی ٹھیک ہوتی تو وزیر اطلاعات اپنے کام میں مصروف رہتے تو ڈس انفرمیشن کی بجائے حکومتی کارکردگی پر پریس کانفرس کرتے مگر حکومتی کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اطلاعات کا ہر بیان اور ہر پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف اور عمرن خان کے خلاف ہو رہی ہے جیسے لگتا ہے حکومت ن لیک نہیں عمران خان چلارہے ہیں اور سارے ملک میں دودھ اور شہید کی نہریں چل رہی ہیں اور عوام خوش حال سے خوش حال ہو رہی ہے، مگر افسوس نا تو مہنگائی پر نہ بجلی کی شرمناک لوڈشیدنگ پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ ملکی اداروں کو تباوبرباد کرنے کا مشن پورا کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میں نے سکون صرف اور صرف اسلام میں پایااور اس مذہب کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔میرے والدین اب بھی لادین ہیں۔ میں نے چھ سال پہلے اسلام قبول کیا تھا اس وقت میرے والدین میرے اس فیصلے پر بہت ناراض ہوئے۔میرے اندر خدا کے بارے میں جستجو پیداہوئی۔میرے اندر بہت بے چینی تھی اورمذہب کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔میرے اند ر تڑپ پیدا ہوئی اورمیں سکون کی تلاش میں چرچ کی طرف گیا۔لیکن مجھے وہاں وہ چیز نہ مل سکی جسکی مجھے جستجو تھی۔ پھر میرا رابطہ مسلمانوں سے ہوا اور میں نے اسلامی لٹریچر اور قرآن مجید کی طرف دھیان دیا ۔ میرا ذہن جس چیز کی تلاش میںتھا وہ مجھے مل گئی۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغی جماعت کیساتھ آئے ہوئے نو مسلم فرانسیسی سوفٹ وئیر ا نجینئر محمد عیسیٰ نے ماہر تعلیم محمد افضل شاہین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہو جو مسلمان گھرانے میں اور مسلمان ملک میں پیدا ہوئے جہاں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور ا للہ کی عبادت کرنے میں اور حلال اشیاء کے استعمال میں آزاد ہو ۔یورپ کے بے راہ روی کے ماحول میں دین پر چلنا کتنا مشکل ہے ، اس کا آپ اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔ اللہ نے تمام انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا اور دنیا جہاں کی نعمتیں انکے لئے پیدا کیں۔ہم سب کو اس دین کیلئے محنت کرنا ہو گی اور نبی کریم ۖ نے طریقوںپر چل کر ہی نجات ممکن ہے۔ موت کا کوئی بھروسہ نہیں ، یہ کسی بھی وقت آسکتی ہے ۔ اسلئے ہم نے اس دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی بھی فکر کرنی ہے اور پوری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کیلئے اور نبی کریمۖکے طریقوں پر چلنے کیلئے ہم سب کو محنت کر نا ہو گی۔ اسی میں ہماری دنیا اور آخرت میں نجات ممکن ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جب تک ہم تعمیری اور مثبت رویے تخلیق نہیں کریں گے تب تک معاشرتی ترقی کی راہیں ہموار نہیں ہوسکتیںکیونکہ انسانی اقدار کے فروغ میں سماجی واخلاقی کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ان خیالات کااظہار معروف سماجی رہنماء ویونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا کے صدرپرویز مسیح نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پریس کلب مصطفی ااباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ میرے دورہ پاکستان کا مقصد ان تمام مسائل کی وجوہات کو جاننے کی عملی کوشش ہے جو گزشتہ68سالوں سے اقلیتوں کے استحصال ،ناانصافی وپریشانیوں کا سبب بن رہی ہیں۔اس کے علاوہ میں نے لاہور،قصور،فیصل آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعلیم،صحت اور دیگر جاری منصوبہ جات کا جائزہ لینا اور انہیں مزید بہترانداز میں تکمیل کرنا ہے جس سے وہ موثر بن سکیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور تشکیل پاکستان سے تکمیل پاکستان تک ہمیشہ وفاداری اور قربانی کا ثبوت دیا ہے اس حوالے سے دیوان بہادرایس پی سنگھا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔پرویز مسیح نے کہا کہ عالمی برادری دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات سے بے خبر نہیں بلکہ گہری تشویش رکھتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم جنس پرستی کے قوانین کے خلاف انہوں نے کینیڈا میں ایک تحریک شروع کررکھی ہے جس میں مسلم،کرسچن،ہندو ،سکھ ودیگر تمام سول سوسائٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی معاشرے کو صحت مند اورمسیحی عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کے رہنمائوں برکت مسیح گل،خالدگل،خالدسردار،محترمہ نائلہ نذیر ودیگر ساتھیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔اس کے علاوہ ہم نیازبیگ لاہور یوسی ایف سکول کی اپ گریڈیشن،جناح ہسپتال کے نزدیک سستے ترین لیب یونٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔میڈیا کے کردار کوسراہتے ہوئے پرویزمسیح نے کہا کہ جہالت کے خلاف روشنی کے سفر اورقوموں کی ترقی میں میڈیا کاکردار تاریخی ومثالی رہا ہے۔ہم دل سے میڈیا کی قدر کرتے ہیں۔