مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکیتی و راہزنی کی 16 وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، چار فرار، چھ ڈاکو قصور گریڈ اسٹیشن کے قریب سے وقاص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ راجباہ رام تھمن کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا، چار ڈاکو فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چھ نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو قصور کے رہائشی وقاص نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین کو لاہور کی طرف فرار ہو رہے تھے کہ وائر لیس پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ایچ او محمد امجد ڈوگر کی سربراہی میں راجباہ رام تھمن کے قریب ناکہ لگا لیا، پولیس نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ڈاکوئوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے راجباہ کی پٹری پر دفتوہ کی جانب فرار ہو گئے، جبکہ اسٹیڈیم کے قریب مورچہ زن ہو کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جواب فائرنگ کی، بعد ازاں فائرنگ بند ہونے پر دیکھا گیا کہ دو ڈاکواپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں ،چار نا معلوم ڈاکو موقع سے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت بعد میں تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کے رہائشی ارشد اور دفتوہ کے رہائشی شبیر احمد عرف کاکا کے نام سے ہوئی۔ تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کے رہائشی ارشدکے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور میں 10جبکہ دفتوہ کے رہائشی شبیر احمد عرف کاکا کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں 6مقدمات درج تھے،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج، ……………………………. …………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی اوعدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے مصطفی آبادمیں محرم کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اورایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدائت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوعدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی اوسید علی ناصر رضوینے امام بارگاہ قصر سجاد مصطفی آباد کی سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے متولی امام بارگاہ صابر شاہ ودیگر منتظمین کو مجلسوں پر آنے والے عزاداروں کی چیکنگ کیلئے رضا کار فراہم کرنے اور وقت کی پابندی پر زوردیا ۔اورپولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہر آنیوالے عزادار کو بذریعہ میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹ چیک کریں گے روٹس کے تمام راستوں پر CCTVکیمرے نصب کیے جائیں گے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اپنی ڈیوٹی عباد ت سمجھ کر کریں پھر ہی ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔9ویں محرم کی رات مین فیروز پور روڈ پر چلنے والے جلوس کی سخت سیکورٹی اور رات کو لائٹیں لگانے اور قنات لگا کر روٹ کو مکمل کور کرنے کے احکامات جاری کئے،محرم کے تمام مجالس کو دن کی روشنی میں ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ڈی ایس پی ٹریفک اکرام خاں بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر ڈی پی او قصور پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی محرم میں ذمہ دارانہ صحافت کریں ، کسی بھی خبر کوبغیر تصدیق نشر نہ کریں، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی معاملہ کے بارے میں فوری پولیس کو مطلع کریں، ہم مکمل تعاون کریں گے۔ ……………………………. …………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بھلو کے رہائشی نوجوان الیاس نے نا معلوم وجوہات کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،