مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/04/2015

SHO Mustafa Abad

SHO Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دو ماہ قبل ہونے والے اندھا قتل ٹریس کر لیا، ملزمان عابد علی عرف مامو اور پرویز خاں نے نیم بیہوشی کی حالت میں جیب سے ہزار روپے نکال کر قتل کر دیا تھا، تفصیلات کے مطابق 22.2کو پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گائوں وڈانہ سے ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی جس پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم شخص کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کرکے نا معلوم شخص کے ورثہ اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی تھی، قتل ہونے والے کی شناخت الیاس مغل کے نام سے ہوئی جو مصطفی آباد للیانی کا رہائشی تھا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کر لیا اور الیاس مغل کے قتل میں ملوث عابد علی عرف مامو اور پرویز خاںکو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہم نشہ کے عادی تھے اور وقوع کے روز الیاس مغل کی جیب میں ایک ہزار روپے تھا الیاس مغل نیم بیہوشی کی حالت میں تھا کہ ہم نے اس کی جیب سے ہزار روپے نکال کر اسے قتل کر دیا اور رقم آپس میں تقسیم کر لی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفتوہ روڈ پر چل پھر کر چرس و ہیروئن فروخت کرنے والا صفدر عرف چھبو گرفتار، ستوکی سے چار لاکھ روپے مالیت کے پانچ مویشی چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار مال مسروقہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے دفتوہ روڈ پر چل پھر کر چرس و ہیروئن فروخت کرنے والے صفدر عرف چھبو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گرام چرس اور170گرام ہیروئن بر آمد کر لی،جبکہ ستوکی سے محمد اکرم کے چار لاکھ روپے مالیت کے پانچ مویشی چوری کرنے والے دو ملزمان شفاقت علی عرف کاکا اورحیدر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بر آمد کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فرار، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ میں جمیلہ بی بی عرف رجو بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ عباس مسیح دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہو گیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش شروع کر دی، خاتون کے شور کرنے پر فریاد مسیح اور ریاض مسیح موقع پر آ گئے جس پر عباس مسیح موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126