مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) غیر سنجیدہ سیاستدانوں کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ نواز شریف جو عوامی مینڈیٹ لیکر آئے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ ملک کو ترقی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے نواز شریف حکومت اچھے اور ٹھوس اق دامات کر رہی ہے۔ اس لئے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانا عوام سے دشمنی کے مترادف ہو گا۔ عمران خان اور طاہر القادری بے وقت کی راگنی سے عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ اس کے برعکس وہ عوام میں اپنی رہی ‘سہی سیاسی قوت بھی ختم کر لینگے ۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سردار ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا گر وہ جمہوریت کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو حکومت کیساتھ مل کر ملک مشکلات سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک پرامن اور صاف ستھرا معاشرہ قائم ہو سکے ۔ ملک کو ترقی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے نواز شریف حکومت اچھے اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست چمکانے کی بجائے جوڈیشنل انکوائری کا انتظار کیاجائے تا کہ دوھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ ملک نازک دور سے گزررہاہے۔طاہرالقادری کارکنوں کوقیام امن کے لئے صبروتحمل کادرس دیں۔ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور اندرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ناقص حکمت عملی، رمضان بازار کی جگہ تبدیل ، عوام کی پہنچ سے دور، چینی غائب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رمضان بازار مصطفی آباد شہر کی طرف لگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اس سے مستفید ہوتی تھی، لیکن اس سال مین بازار کی دوسری طرف رمضان بازار لگایا گیا ہے جہاں پر محکمہ جات کا عملہ زیادہ اور گاہک کم نظر آتے ہیں،رمضان بازار میں لوگوں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ میں ریٹ کا فرق نہ ہونا بھی ہے، اس رمضان بازار میں ٹوٹل12سٹال لگائے گئے ہیں جن پر اشیاء نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مصطفی آباد شہر کی طرف لگائے گئے رمضان بازار میں کم ازکم40سے50سٹال لگائے جاتے تھے، اور سارا دن عوام کی بڑی تعداد خریداری کرتی نظر آ تی تھی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد و گرودنواح کے دیہات میں ناقص پٹرول کی سرعام فروخت صارفین کیلئے وبال جان بن گئی ، صارفین کے مطابق شہراور گردونواح کے دیہات میں غیر معیاری کھلا تیل ،پٹرول فروخت ہورہا ہے جس سے کاروں،موٹر سائیکلوں ،جنریٹرز اور دیگر گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہو رہے ہیں مگر متعلقہ حکومتی اداروں نے مسلسل خاموشی اختیار کررکھی ہے اور منافع خوار مافیا کو کوئی بھی چیک کرنے والا نہیں،دیہات سے لئے گئے کھلے تیل، پٹرول کی فی کلومیٹر ایوریج بھی کم ہے جس سے صارفین کا یومیہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بجٹ بھی شدید متاثر ہورہا ہے، متاثرین کی طرف سے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔