مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل کا واحد چشم دیدہ گواہ صاحبا چڑولیاں والا قتل، سرجا بھٹی گروپ نے مسعود احمد بھٹی کا کیس خراب کرنے کیلئے پیسے دے کر محمد یعقوب عرف صاحبا کو قتل کروایا، انکواری کرکے ملزمان کو بے نقاب کیا جائے، مسزمسعود احمد بھٹی، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کو 11جنوری کی شام ٹول پلازہ مصطفی آباد پر سرجا بھٹی گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس میں مسعود احمد بھٹی کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا مھمد یعقوب عرف صاحبا چڑولیاںوالا زخمی ہو گیا تھا جسے چار فائرنگ لگے تھے، جو مذکورہ کس کا واحد چشم دید مضروب گواہ تھا، جسے گزشتہ شام تھانہ فیکرٹری ایریا لاہور میں چار نامعلوم افراد قتل کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کی بیوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث سرجا بھٹی گروپ کے دس افراد گرفتار ہو چکے ہیں جن کا کیس عدالت میں سماعت کیلئے داخل ہو چکا ہے، جس کی پہلی تاریخ 22اگست تھی جو وکیل پیش نہ ہونے کی وجہ سے آج 25اگست ڈالی گئی تھی، مجھے 100فیصد یقین ہے کہ محمد یعقوب عرف صاحبا چڑولیاںوالاکو بھی سرجا بھٹی گروپ نے ہمارا کیس کمزور کرنے کیلئے پیسے دے کر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروایا، انہوں نے آئی جی پنجاب و ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن سے کیس کی میرٹ پر جلد از جلد تفتیش کرکے محمد یعقوب عرف صاحبا چڑولیاںوالاکو قتل کرنے والے ملزمان کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم پی اے ندیم سیٹھی کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قافلہ مزنگ چونگی ریلی میں شرکت کیلئے روانہ، نہ وزیراعظم استعفی دیں گے اور نہ ہی حکومت بر طرف ہو گی اپوزیشن جماعتیں خواب دیکھنا چھوڑ دیں جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہوا تو پھرمسلم لیگ ن کے لاکھوں نوجوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت ہرحال میں پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے آئین پاکستان اور جمہوریت سے اظہار یکجہتی ریلی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے غیر آئینی ہیں یہ دونوں جماعتیں ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہیں حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے اورپانچ سال اپنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن جماعتوں کو شور شرابے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا ملکی مفاد کے پیش نظرتحریک انصاف اور عوامی تحریک اپنے دھرنے ختم کرے دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت پر گہر ا اثر پڑ رہا ہے۔ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت پر کسی صور ت میں آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی قیادت میں آئین پاکستان اور جمہوریت سے اظہار یکجہتی ریلیمیں شرکت کیلئے موٹر سائیکلوں، کاروں، مزدہ گاڑیوں پر ہزاروں افراد کا قافلہ مصطفی آباد سے روانہ ہوا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عمران خان ملک و قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جعلی مینڈیٹ سے منتخب وزیر اعظم زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکتے،کیونکہ پاکستان کی 19کروڑ عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، عمران خان پر الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ ہر حکومت میں شریک ہو کر شریک اقتدار رہ کر مفادات کی سیاست کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آئی ایس ایف کے ضلعی صدر حسن عرفان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے بیان کے بعد مسلم لیگ ن کو اخلاقی دور پرحکومت چھوڑ دینی چاہئے، افضل خان نے دھاندلی زدہ الیکشن سے پردہ اٹھا دیا ہے اب ن لیگ کو حکومت مین رہنے کا کوئی حق نہیں۔ گو نواز گو کے نعروں سے ایوان کی دیواریں ہل چکی ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنوں میں عوام خوشی کا اظہار کرتے دیکھائے دیتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنان کی خوشی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہی، تحریک انصاف اپنا پر امن احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رکھے گی،