مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 08/01/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی نصیب علی تبسم کے والد نذیر احمد انتقال کر گئے، نمائندہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی نصیب علی تبسم کے والد نذیر احمد گزشتہ روز نواحی گائوں رائے کلاں میں انتقال کر گئے، مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی نصیب علی تبسم کے والد نذیر احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے سنیئر صحافی نصیب علی تبسم کے والد نذیر احمد کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اب قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے کھاڑ کر باہر پھینکنے کا عزم کرلیا ہے، ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اس قانون کی مدت 2 برس ہے، اس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی،ان خیالات کا اظہار سنیئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے جسے پوری قوم سمجھتی ہے۔حکومت پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کو ان عناصر سے پاک کریں گی۔ ملک میں امن کے قیام، دہشت گردی اور مسلح جتھوں کے خاتمے کے لئے آئینی ترامیم کا بل بہت اہمیت رکھتا ہے اوراس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں پرپاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور عسکری قیادت متحد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان کو دہشت گردوں کی یرغمالی سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کے ہزاروں شہداء کے بے گناہ خون کا حساب لئے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ، تمام مکاتب فکر اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکی بقا اور استحکام کے لئے سبز ہلالی پر چم تلے متحد ہوں یہی دہشت گردی کی عفریت سے نجات کا واحد راستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے سیاسی ،مذہبی اور لسانی دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ ضروری ہے۔آئین میں اکیسویں ترمیم پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ملکی سلامتی اور بقا کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنے کی ضرورت ہے، یہ گروہ بیرونی ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد افضل شاہین کو ضلع بھر میں محنتی سکول ٹیچر ہونے پر تعریفی اسناد دی جائیں، انہوں نے سال 2014میں بھی بلا ناغہ پڑھا کراپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا، اس سے قبل انہوں نے اپنی شادی اورولیمے والے دن بھی اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے کر فرض شناسی کی ایک مثال قائم کی تھی ۔ انہوں نے 2014 ء میں اپنے سکول میں صرف ایک چھٹی کی اور چھٹی والے دن بھی پڑھا کر سب سے بہترین ٹیچرہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ دوران سال بیمار ی کی حالت میں بھی اپنے تدریسی فرائض سرانجام د ے کرقائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کام ،کام اورکام پر عمل کیا۔سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس سکول ٹیچر کی ضلع بھر میں میثال نہیں ملتی، ایسے فرض شناس اور محنتی ٹیچر کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سند دی جائے۔