مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/8/2014

Malik khurram

Malik khurram

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جواء کے اڈے پر چھاپے سے قبل اطلاع دینے والے تھانیدار کے خلاف دوہفتے بعد بھی کاروائی نہ ہو سکی، وڈانہ گائوں میں بلرڈ کلب پر جواء ہو رہا تھا خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے اخترآیس آئی کو ریڈ کیلئے بھیجا تواس نے ارشاد اے ایس آئی کے ہمراہ چھاپہ مارا جس سے چھاپہ مارنے سے قبل ہی اطلاع دے کر جواریوں کو موقع سے فرار کروا دیا، ڈی پی او قصور کو درخواست دینے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے جوائے کی اطلاع پر اختر ایس آئی کو وڈانہ میں ریڈ کرنے کا حکم دیا جس نے ارشاد اے ایس آئی کے ہمراہ چھاپہ مارا ، ارشاد اے ایس آئی نے چھاپہ مارنے سے قبل جواریوں کو اطلاع دے دی جس پر تمام جواری موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ دو میں سے ایک بند بلرڈ کلب سے سامان اٹھا لیا بعد ازاں بھاری نذرانہ لیکر سامان بھی واپس کر دیا، ایس ایچ او نے علم ہونے پر ارشاد اے ایس آئی کی سرزنش کی تو ارشاد اے ایس آئی نے جواریوں کو مقامی صحافی کا نمبر دے دیا کہ اس نے جواء کی اطلاع دی تھی، مقامی صحافی عبدالقیوم نے ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ارشاد اے ایس آئی نے جواریوں کو میرا نمبر دے کر میری زندگی خطرے میں ڈال دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار ارشاد اے ایس آئی اور اس کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران ہوں گے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شراب کے نشے میں دھت رہنے والے ڈسپنسر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، اہلیان مصطفی آباد کا ڈی سی او قصور و ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وحید احمد ایڈووکیٹ، حفیظ اللہ زیلدار سابقہ کونسلر، منیر احمدزیلدار، محمد علی بھٹی و اہلیان علاقہ نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ڈسپنسر رانا جہانگیر اکثر شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی مائوں بہنوں کو ہسپتال میں نہیں بھیج سکتے، مذکورہ شخص کی وجہ سے ہسپتال کا ماحول خراب ہو رہا ہے، شرابی ڈسپنسر کے خلاف فوری کا روائی کی جائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کا ڈنڈابردارایجنڈا کامیاب نہیںہوگا۔عوام نے تشدد اورتصادم کی سیاست کومستردکردیا۔ہماراملک دہشت گردی اور سیاست گردی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہ افضل خان 17 مئی 2013کو ریٹائر ہوا تھا،اور افضل خان تحریری ملازمت میں توسیع چاہ رہا تھا،افضل خان کا انٹرویو پہلے سے ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ تھا،جو سال کا سب سے بڑا فکسڈ میچ ہے،افضل خان17مئی2013کو ریٹائر ہوا تھا،اور افضل خان تحریری ملازمت میں توسیع چاہ رہا تھا،افضل خان کو 14ماہ بعد کیوں یہ سب کچھ یاد آگیا، افضل خان 2012میں ترقی کر کے 21ویں گریڈ پر گئے تھے،پورے ایک سال بعد مزید ترقی مانگ رہے تھے،جو ممکن نہیں تھا، پاکستان میں اس وقت جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے پوری قوم پریشان ہے۔ بعض نام نہاد عناصر اور تانگہ پارٹیاں ملک میں افراتفری پھیلا کر اقتدار کا چاند دیکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں انہیں اقتدار کا چاند کبھی بھی نظر نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جب سے برسراقتدارآئی ہے اس نے ملک میں تعمیروترقی کا سفر بھرپورطریقہ سے شروع کردیاہے جس سے ملک کے عوام پوری طرح مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہونیوالی ترقی مخالفوں کواچھی نہیں لگ رہی ہے اسی لئے وہ جلسے، دھرنے اوراحتجاج کے ذریعے ترقی کے اس سفرکوروکناچاہتے ہیں۔