مصطفی آباد /للیانی کی خبریں 10/12/2014

Protest

Protest

مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار) واپڈا اہلکاروں نے رشوتنہ دینے پر معذور محنت کش کو 30ہزار بل ڈال دیا، ضعیف والدہ پر غشی کے دورے، معذور شخص کا اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ایس ڈی او واپڈا و کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے رشوت نہ دے سکنے پر سموسے فروخت کر کے اپنی بیوہ والدہ کاپیٹ پالنے والے معذور نوجوان کو 30707/=روپے کا ناجائز بل بھجوا دیا ۔بل دیکھ کر ضعیف والدہ کو غشی کا دورہ پڑ گیا۔اہل محلہ کا ناجائز بل ڈالنے پر شدید احتجاج۔مظاہرین کے مطابق واپڈا اہلکار لطیف مسیح عرف انوکھا اور قربان علی مصطفی آباد کے رہائشی معذور طارق محمود کے گھر آئے اور بجلی چوری کے بہانے ڈرا دھمکا کر1000/=روپے رشوت کا مطالبہ کیاجس پر طارق نے مطلوبہ رشوت دینے سے معذوری کا اظہار کیا تو وہ طیش میں آ گئے اور 30707/=کا ناجائز بل بجھوا دیا ۔با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا اہلکار ایس ڈی او سب مصطفی آباد ریاض رحمانی کے ایماء پر بجلی چوری کرواتے کر اور بجلی چوری نہ کرنے والوں کو بجلی چوری کے الزامات لگا کر ماہانہ لاکھوں روپے رشوت وصول کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ۔وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی، چیئرمین واپڈا،ایس ای،ایکسیئن قصور اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹانگوں سے محروم خود دار نوجوان کی داد رسی اور کرپٹ واپڈا اہلکاروںکے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قصور مائنز سے پانی چوری کرنے والے 30کسانوں کے خلاف مقدمہ درج، کارسرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و پانی چوری کی دفعات شامل،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی اوسب ڈویژن پانڈوکی ذیشان ہاشمی کی درخواست پر قصور مائنز سے پانی چوری کرنے والے مصطفی آباد، ستوکی، لیل، بیدیاں، لکھنیکے، گدوکی، کتلوہی کلاں، جیون سنگھ، جامن والا، بدر پور کے رہائشی 30کاشتکاروں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و پانی چوری کی دفعات 430.432.427کے تحت مقدمہ درج ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد /للیانی( نامہ نگار) جب معاشرے میں عدل و انصاف کا فقدان ہو جائے تو بے انصافی کا نظام چل پڑتا ہے جس کے سبب ملکوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اقتدار کے ایوانوں میں لالچی ،چغل خور اور حوس پرست آگئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابقہ جنرل سیکڑی بار محمد رضا کیانی نے مصطفی آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبہ ،غریب عوام کی مالی امداد اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے متعدد قسم کے اقدامات کر رہی ہے جن میں زکواة فنڈ سے مستحقین کی ماہانہ امداد اور علاج و معالجے کیلئے خصوصی امداد بھی شامل ہے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل علم ہی واحد طاقت ہے جسکی بدولت ساری دنیا پر حکومت کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ جنگیں صرف بندوقوں سے نہیں بلکہ علم اور اخلاق سے بھی جیتی جا سکتی ہیں علم ہی کی بدولت ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکتے ہیں معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیںاسی لیے موجودہ حکومت تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پراقدامات کر رہی ہے تا کہ معاشرے میں تعلیم اور عدل و انصاف کا نظام قائم ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تمام سیاستدان پاکستان میں جاری تماشے کو بند کرنے کیلئے کردار ادا کریں، کرسی کی جنگ نے پاکستان کودنیا بھر میں تماشا بنایا ہوا ہے، سیاستدان عوام پر رحم کریں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان، طاہر القادری، مولانا فضل الرحمن ودیگر سیاستدان کرسی کے حصول کی بجائے پاکستان کی بقا اور تعمیر و ترقی کی جنگ لڑیں، کرسی حاصل کرنے کا مقابلہ چھوڑ کر پاکستان کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرنے میں آگے نکلنے کامقابلہ کریں۔ تا کہ پاکستان ترقی کرسکے، کرسی کے حصول کیلئے ایک دسرے کے گریبان پکڑنے کے سلسلے نے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوئی و بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا،پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار پاکستان کے تمام سیاستدان ہیں۔ اگر پاکستانی سیاستدانوں نے اپنا روایہ تبدیل نہ کیاتو عوام انہیں نشان عبرت بنا دیں گے۔ انہوں نے سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ” سیاستدانوں انسان بنو،سچے مسلمان بنو،چھوڑو کرسی کا حسد ، پاکستان کی جان بنو۔