مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری، حاجی امجد رحمانی صدر منتخب، وقار حاکم علی کی طرف سے دو جبکہ حاجی ارشد ناز کی طرف سے ایک عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں علما کرام کی شرکت، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری مقامی میرج ہال میں ہوئی، نو منتخب صدر حاجی امجد رحمانی،سرپرست تاشفین ٹیپو، سنیئر نائب صدر مہر شفقت، نائب صدرو چوہدری امجد گل، شکیل گجر، عارف ٹیلر،امین بٹ، جزل سیکرٹری قاری محمد الیاس، فنانس سیکرٹری حافظ آصف چشتی و حافظ سعید ورک، ایڈیشنل جزل سیکرٹری ملک قیوم، وعوت تبلیغ حافظ بشیر، قاری عبدالمجید، علامہ غلام محمد نوری، نشرواشاعت حافظ شرافت عطاری، ودیگر عہدیداروں میں میاں امتیاز، عدنان حیدر انصاری، راشد بھٹی، شفیق عطاری، احمد جمال بھٹہ، ماسٹر شریف، نعمان کمبوہ، یاسر ودیگر سے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اہلسنت پاکستان محمدنواز کھرل نے حلف لیا، نو منتخب صدرحاجی امجد رحمانی نے کہا کہ مصطفی آباد کو دس بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے دیگر بلاکوں کی تنظیم سازی کا اعلان بھی جلد ہی کر دیا جائے گا، جبکہ مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں بھی تنظیم سازی کی جائے گی جن کا مرکز مصطفی آباد ہو گا، جماعت اہلسنت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، تقریب میں چوہدری وقار حاکم علی کی طرف سے عمرہ کا ایک ٹکٹ نو منتخب عہدیداران اور ایک ٹکٹ حاضرین محفل کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی دیا گیا ،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر حاجی ارشد ناز کی طرف سے بھی حاضرین محفل کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا، تقریب میں پروفیسر احمد علی طیبی، ضلعی صدرقصور حسن علی قادری، پیر وارث علی طیبی، مفتی ظفر جبار چشتی ناظم اعلی جماعت اہلسنت لاہور، علامہ محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکاری،حضرت علامہ مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی، علامہ مولانا محمد ولا یت علی چشتی کے علاقہ رہنما تحریک انصاف این اے 138حسن علی خاں، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، چوہدری وقار حاکم علی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 چوہدری عرفان سندھو، صدر انجمن تاجران مصطفی آبادملک غلام رسول بائو، حاجی ارشد ناز کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین پریس کلب مصطفی آباد ڈاکٹر اصغر علی شہزاد ودیگر نے شرکت کی، علماء اہلسنت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بابا بلھے شاہ ، میڈم نور جہاں اور اقبال قیصر نے قصور کا نام روشن کیا،مردم شماری میں مادری زبان کے خانہ میں پنجابی لکھوائیں، اقبال قیصر کی پنجابی زبان کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پنجابی کھوج گڑھ بناکر جنگل میں منگل بنا رکھا ہے، اقبال قیصر کی وجہ سے دنیا بھر میں للیانی کا نام لیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہارصغراں صدف ڈائریکٹر (پلاک)،اقبال قیصر ڈائریکٹر پنجابی کھوج گڑھ،خاقان حیدر عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاک)،یوسف پنجابی سنگر،ناصر بیراج، منیر مان،سیرا طاہر، قدیر خاں، عدیل برکی، سمیہ اختر، شوکت علی خان،بابا نجمی ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، وساکھی میلہ میں لوک گیت، پنجابی گیت اور بھنگڑا ڈالا گیا، تقریب میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو،امین سندھو اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن قصور، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، مقامی صحافی رانا توقیر احمد ، زبیر احمد بھٹی کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اقبال قیصر ڈائریکٹر پنجابی کھوج گڑھ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی پنجابی زبان کیلئے وقف کر رکھی ہے، پنجابی کھوج گڑھ میں ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور نواحی گائوں لکھنیکے سے 100کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار، علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم چور لوڈشیڈنگ کے وقت نواحی گائوں لکھنیکے پانی والی ٹینکی کا 100کے وی کا ٹرانسفارمر اتار کر اس میں موجود سامان نکال کر فرار ہو گئے، جس کی وجہ سے علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر ومیونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام ڈینگی کے خلاف واک و سیمینار کا اہتمام، کوئی بھی ایسی جگہ جہاں مچھر پرورش پا سکتا ہے وہاں ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،افضل زاہد، تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر ومیونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام ڈینگی کے خلاف واک و سیمینار کا اہتمام کیا گیا، واک میں افضل زاہد چیف آفیسر بلدیہ مصطفی آباد،ایم او آر محمد فاروق ،محمد جمیل رورل ہیلتھ سنٹرمصطفی آباد کے ڈاکٹرز،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عوام کو آگاہی ڈینگی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے گئے، مقررین نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے متعلق شکایات درج کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ہیلتھ لائن نمبر 080099000پر بھی کال کی جا سکتی ہے، ڈینگی کیخلاف مہم کو تمام افسران اور منتخب نمائندے قومی فریضہ سمجھ کر کریں ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی نگرانی میں پولیس گشت کو موثر کر دیا گیا ہے، طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادطارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد آمد، طارق بشر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روڈز پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر گشت کے نظام کو تیز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں تقریباِِ ختم ہو چکی ہیں، جبکہ صحافیوں اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے علاقہ کو سماج دشمن عناصر سے بھی پاک کر دیا جائے گا، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، رانا عرفان ، محمد اکمل کھوکھر، حافظ طاہر اقبال، آصف امین، عمر شاہین،طاہر میو، عمر حیات خاں، محمد جمیل سندھو، ،ڈاکٹر اسلم انصاری، صابر علی، عمران، عباس بھٹی ودیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126