مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھٹہ مالکان نے ڈی سی او قصور کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، ہزار اینٹ 59سو روپے کی بجائے 72 سو روپے میں فروخت جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خاموش تماشائی، ایک ٹرالی پر پانچ ہزار اینٹ لوڈ کی جاتی ہے، بھٹہ مالکان فی ٹرالی 65سو روپے زیادہ وصول کر رہے ہیں، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے گردوں نواح میں قائم بھٹہ مالکان ڈی سی او قصور کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ 59سو روپے فی ہزار کی بجائے زبردستی 72سو روپے وصول کر رہے ہیں، عمارتیں شروع کرنے والے افراد مجبوراََ منہ مانگے داموں اینٹ خریدنے پر مجبور ہیں، تمام بھٹہ مالکان نے اتفاق رائے سے ریٹ مقرر کر رہے ہیں جبکہ ڈی سی او قصور کی طرف سے مقرر کئے گئے ریٹ پر کہیں بھی عمل در آمد ہوتا نظر نہیں آتا اور نہ ہی محکمہ کا کوئی افسربھٹہ مالکان کو پوچھنے کی جرات کرتا ہے، اہل علاقہ کے مطابق با اثر بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کرنا ڈی سی او قصور کے بس کی بات نہیں ہم وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ریٹوں پر اینٹ کی فروخت کو یقینی بنوائیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز کی طرف سے لوٹ مار کا بازارگرم، ٹوکن نہ لگنے کی ووجہ سے بند گاڑیاں رات کوایک ہزار سے 15سو روپے فی گاڑی وصول کرکے چھوڑدی جاتی ہیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی طرف سے رشوت کا بازار گرم، محکمہ ایکسائز کی طرف سے ٹوکن ٹیکس چیک کرنے کیلئے ناکہ لگا کر گاڑیاں بند کر دی جاتی ہیں جبکہ رات کو فی گاڑی ایک ہزار سے 15سو روپے لیکر چھوڑ دی جاتی ہیں،جس سے قومی خزانہ کو لاکھوںروپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے، سیاسی و سماجی حلقوں کے رہنمائوں کا کرپٹ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بغیر پارکنگ سٹینڈ قائم میرج ہال عوام کیلئے مشکلات کا سبب بننے لگے،سروس روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا اور حادثات معمول بن گئے، ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں قائم میرج ہال مالکان محکمہ کی ملی بھگت سے بغیر پارکنگ سٹینڈ بنائے شادی ہال عوام کیلئے وبال بن گئے، جب بھی کوئی برات شادی ہال میں آتی ہے تو سروس روڈ بندہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سروس روڈ پر گزرنے والی گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں، عوامی حلقوں نے بغیر پارکنگ سٹینڈ بنائے گئے شادی ہالوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126