مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/9/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس (انقلاب) پاکستان کے صحافیوں کی آواز ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردارادا کر رہے ہیں صحافیوں کے مسائل حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس (انقلاب) کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرہ سے برائیوں کے خاتمہ اور مظلوم عوام کے مسائل کے حل کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دیں رہے ہیں ملک و قوم کے لیے صحافی برادری کی خدمات دوسرے شعبوں سے کم نہیں صحافی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خطرات کا مقابلہ کر کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس(انقلاب)ان صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد ہمارے گروپ میں شامل ہو کر صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کیطرف سے بند کی گئی موٹر سائیکل تھانہ مصطفی آباد کے نائب محرر نے دو سو روپے لیکر چھوڑ دی، محمد علی کی طرف سے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے رشوت وصول کرنے والے نائب محرر عمران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی محمد علی موٹر سائیکل نمبری 2843پر مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب پٹرولنگ پولیس نے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دی، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد کے نائب محرر عمران نے دو سو روپے لیکر موٹر سائیکل چھوڑ دی، محمد علی نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عارف میموریل ہسپتال کی غلط رپورٹ نے مقامی صحافی کے بیٹے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، شوکت خانم و چلڈرن ہسپتال کی رپوٹوں میں شوکر لیول خطر ناک حد تک پہنچ گیا، مقامی صحافی عبدالقیوم کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی عبدالقیوم نے اپنے 11سالہ بیٹے فاہد کا جون میں پیشاب ٹیسٹ کروایا تھا جس میں شوگر لیول نارمل بتایا گیا تھا، بچے کی طبیعت دن بدن خراب ہونے کی وجہ سے عبدالقیوم نے اپنے بیٹے کے ٹیسٹ شوکت خانم اور چلڈرن ہسپتال سے کروائے جس کے مطابق شوگر لیول خطر ناک حد تک پہنچ گیا، عبدالقیوم نے کہا کہ اگر رپورٹ بر وقت مل جاتی تو مرض کا بر وقت علاج ہو جاتا مجھے عارف میموریل ہسپتال کی لیبارٹری کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126